اسماء المہدی علیہ السلام — Page 44
اسماء المهدی صفحہ 44 کوئی مرتبہ شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز نیچی اور کامل متابعت اپنے نبی ﷺ کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ہمیں جو کچھ ملتا ہے بلی اور طفیلی طور پر ملتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد سوم صفحہ 170-169 - ازالہ اوہام حصہ اوّل) نیز حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام اپنے عقائد بیان کرتے ہوئے ہے۔لکھتے ہیں: " جن پانچ چیزوں پر اسلام کی بناء رکھی گئی ہے وہ ہمارا عقیدہ ہے اور جس خدا کی کلام یعنی قرآن کو پنجہ مار نا حکم ہے، ہم اس کو پنجہ ماررہے ہیں۔اور فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہماری زبان پر حَسْبُنَا كِتَابُ الله اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح اختلاف اور تناقض کے وقت جب حدیث اور قرآن میں پیدا ہو، قرآن کو ہم ترجیح دیتے ہیں۔بالخصوص قصوں میں جو بالا تفاق نسخ کے لائق بھی نہیں ہیں۔اور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا حضرت محمد صيد الله مصطفی ہے اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجسادحق اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی ﷺ نے فرمایا ہے، وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض