اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 367 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 367

اسماء المهدی صفحه 367 مجدد رسید مژده زغیبم که من همان مردم که او مجدد ایی دین و رہنما باشد (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 132 - تریاق القلوب) ترجمہ : مجھے غیب سے یہ خوشخبری ملی ہے کہ میں وہی انسان ہوں جو اس دین کا مجد داور راہنما ہے۔اس صدی کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین کے لئے آنیوالا تھا۔وہ میں ہی ہوں تا وہ ایمان جو زمین پر سے اٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم کروں۔اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقویٰ اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں“۔وو روحانی خزائن جلد 20، صفحہ 3۔تذکرۃ الشہادتین) واضح ہو کہ موافق اس سنت غیر متبدلہ کے ہر یک غلبہ تاریکی کے وقت خدا تعالیٰ اس امت مرحومہ کی تائید کے لئے توجہ فرماتا ہے۔اور مصلحت عامہ کے لئے کسی اپنے بندہ کو خاص کر کے تجدید دین متین کے لئے مامور فرما دیتا ہے۔یہ عاجز بھی اس صدی کے سر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجدد کا خطاب پاکر مبعوث ہوا اور جس نوع اور قسم کے فتنے دنیا میں پھیل رہے تھے ان کے رفع اور دفع اور قلع قمع کے لئے وہ علوم اور وسائل اس