اسماء المہدی علیہ السلام — Page 33
اسماء المهدی بسم الله الرحمن الرحیم پیش لفظ صفحہ 33 سیدنا حضرت مسیح موعود و مهدی مسعود علیہ السلام نے اپنی کتاب لجة النور“ میں فرمایا ہے: أَنَا الْمُسَمّى مِنَ اللهِ بِأَحْمَدَ مَعَ أَسْمَاءِ أُخْرَى ذَكَرْتُهَا فِي مَوَاضِعِهَا“۔(روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 343 لجبۃ النور ) کہ میرا نام اللہ تعالیٰ کی طرف سے احمد رکھا گیا ہے۔علاوہ اور بہت سے ناموں کے جن کو میں نے متفرق مقامات پر اپنی اپنی جگہ بیان کیا ہے۔حضور علیہ السلام کی اس تحریر سے میرے دل میں حضور کے ناموں کی تلاش اور یکجا کرنے کی خواہش پیدا ہوئی۔دوران مطالعہ حضور علیہ السلام کی مندرجہ ذیل عبارت میری نظر سے گزری جس کی بنا پر ان ناموں کو حضرت اقدس علیہ السلام کے ہی بیان فرمودہ فلسفہ و حکمت کے ساتھ آپ ہی کے الفاظ میں اکٹھا کرنے کی مزید تحریک ہوئی۔حضور انور نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ” براہین احمدیہ حصہ سوم میں جو آپ نے اپنے دعوئی سے کئی سال پہلے شائع فرمائی ہے، چند ایسے الہامات لکھنے