اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 216 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 216

اسماء المهدی صفحہ 216 سے ملے اور یہ لعل خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا۔یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوش خبری کو دلوں میں بٹھا دوں۔کس دف سے بازاروں میں منادی کروں کہ یہ تمہارا خدا ہے تا لوگ سن لیں۔اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں۔اگر تم خدا کے ہو جاؤ گے تو یقیناً سمجھو کہ خدا تمہارا ہی ہے۔تم سوئے ہوئے ہوگے اور خدا تعالیٰ تمہارے لئے جاگے گا۔تم دشمن سے غافل ہو گے اور خدا اُسے دیکھے گا اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 19 ، صفحہ 22-21 کشتی نوح) " اپنے مولی کو ناراض مت کرو۔ایک انسانی گورنمنٹ جو تم سے زبر دست ہو، اگر تم سے ناراض ہو تو وہ تمہیں تباہ کر سکتی ہے۔پس تم سوچ لو کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے کیونکر تم بیچ سکتے ہو۔اگر تم خدا کی آنکھوں کے آگے متقی ٹھہر جاؤ تو تمہیں کوئی بھی تباہ نہیں کر سکتا اور وہ خود تمہاری حفاظت کرے گا۔اور دشمن جو تمہاری جان کے در پے ہے تم پر قابو نہیں پائے گا ورنہ تمہاری جان کا کوئی حافظ نہیں۔اور تم دشمنوں سے ڈر کر یا اور آفات میں مبتلا ہوکر بے قراری سے زندگی بسر کرو گے۔اور تمہاری عمر کے آخری دن بڑے غم اور غصہ کے ساتھ گزریں گے۔خدا اُن لوگوں کی