اسماء المہدی علیہ السلام — Page 214
اسماء المهدی ایمانوں کا منہ بند کرے جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں۔“ صفحہ 214 (روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحه 620-619۔اشتہار مسلکہ حقیقۃ الوحی ) اس زمانے کے عیسائیوں پر گواہی دینے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ تامیں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ابن مریم کو خد ا ٹھہرانا ایک باطل اور کفر کی راہ ہے اور مجھے اس نے اپنے مکالمات اور مخاطبات سے مشرف فرمایا ہے۔اور مجھے اس نے بہت سے نشانوں کے ساتھ بھیجا ہے اور میری تائید میں اس نے بہت سے خوارق ظاہر فرمائے ہیں اور در حقیقت اس کے فضل و کرم سے ہماری مجلس عند انما مجلس ہے۔جو شخص اس مجلس میں صحت نیت اور پاک ارادہ اور مستقیم جستجو سے ایک مدت تک رہے تو میں یقین کرتا ہوں کہ اگر وہ دہر یہ بھی ہو تو آخر خدا تعالیٰ پر ایمان لاوے گا اور ایک عیسائی جس کو خدا تعالیٰ کا خوف ہو اور بچے خدا کی تلاش اور بھوک اور پیاس رکھتا ہو اس کو لازم ہے کہ بیہودہ قصے اور کہانیاں ہاتھ سے پھینک دے اور چشم دید ثبوتوں کا طالب بن کر ایک مدت تک میری صحبت میں رہے پھر دیکھے کہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک ہے کس طرح اپنے آسمانی نشان اس پر ظاہر کرتا ہے۔مگر افسوس کہ ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں جو درحقیقت خدا کو ڈھونڈنے والے اور اس تک پہنچنے کے لئے دن رات سرگردان ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 55 - کتاب البریہ ) میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے اور مجھے جواہرات کے معدن پر