اسماء المہدی علیہ السلام — Page 208
اسماء المهدی صفحہ 208 اگر فرشتوں کا نزول نہ ہوا تو سمجھ لینا کہ کوئی آسمان سے نازل نہیں ہوا چونکہ یہ عاجز راستی اور سچائی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اس لئے تم صداقت کے نشان ہر ایک طرف سے پاؤ گے۔وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے اُترقی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گے۔یہ تم قرآن شریف سے معلوم کر چکے ہو کہ خلیفتہ اللہ کے نزول کے ساتھ فرشتوں کا نازل ہونا ضروری ہے تا کہ دلوں کو حق کی طرف پھیریں۔سو تم اس نشان کے منتظر رہو۔اگر فرشتوں کا نزول نہ ہوا اور اُن کے اُترنے کی نمایاں تاثیر میں تم نے دنیا میں نہ دیکھیں اور حق کی طرف دلوں کی جنبش کو معمولی سے زیادہ نہ پایا تو تم یہ سمجھنا کہ آسمان سے کوئی نازل نہیں ہوا۔لیکن اگر یہ سب باتیں ظہور میں آگئیں تو تم انکار سے باز آؤ تا تم خدا تعالیٰ کے نزدیک سرکش قوم نہ ٹھہرو۔“ (روحانی خزائن جلد سوم صفحہ 14-12 حاشیہ۔فتح اسلام )