اسماء المہدی علیہ السلام — Page 180
اسماء المهدی صفحہ 180 حُجَّةُ اللهِ القَادِر ” بعالم کشف چند ورق ہاتھ میں دیئے گئے اور ان پر لکھا ہوا تھا کہ فتح کا نقارہ بجے۔پھر ایک نے مسکرا کر ان ورقوں کی دوسری طرف ایک تصویر دکھلائی اور کہا کہ دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری۔جب اس عاجز نے دیکھا تو وہ اسی عاجز کی تصویر تھی۔اور سبز پوشاک تھی۔مگر نہایت رعبناک جیسے سپہ سالار مسلح فتحیاب ہوتے ہیں۔اور تصویر کے یمین و یسار حجۃ اللہ القادرو سلطان احمد مختار لکھا تھا۔“ انسان حُجَّةُ الله کب بنتا ہے؟ (روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 615 حاشیہ نمبر 3) ” جب کوئی اپنے مولیٰ کا سچا طالب کامل طور پر اسلام پر قائم ہو جائے اور نہ کسی تکلف اور بناوٹ سے بلکہ طبعی طور پر خدا تعالیٰ کی راہوں میں ہر ایک قوت اس کے کام میں لگ جائے۔تو آخری نتیجہ اس کی اس حالت کا یہ ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کی ہدایت کے اعلیٰ تجلیات تمام مُجب سے مبرا ہو کر اس کی طرف رُخ کرتی ہیں اور طرح طرح کی برکات اس پر نازل ہوتی ہیں۔اور وو احکام اور وہ عقائد جو محض ایمان اور سماع کے طور پر قبول کئے گئے تھے اب بذریعہ مکاشفات صحیحہ اور الہامات یقینیہ قطعیہ مشہود اور