اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 161 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 161

اسماء المهدی صفحہ 161۔۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ اپنے برگزیدوں کے حق میں اکرام کے طور پر ایسے الفاظ بولتا ہے جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ میں اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں اور میں اس کے ہاتھ ہو جاتا ہوں۔اور جیسا کہ حدیثوں میں ہے کہ اے بندے! میں پیاسا تھا تو نے مجھے پانی نہ دیا۔اور میں بھوکا تھا، تو نے مجھے روٹی نہ دی۔ایسا ہی تو ریت میں بھی لکھا ہے کہ یعقوب خدا کا فرزند بلکہ نخست زادہ ہے۔سو یہ سب استعارے ہیں جو عام طور پر خدا تعالیٰ کی عام کتابوں میں پائے جاتے ہیں۔۔۔اور خدا تعالیٰ نے یہ الفاظ میرے حق میں اسی واسطے استعمال کئے ہیں کہ تا عیسائیوں کا رڈ ہو۔کیونکہ باوجود ان لفظوں کے میں کبھی ایسا دعویٰ نہیں کرتا کہ نعوذ باللہ میں خدا کا بیٹا ہوں۔بلکہ ہم ایسا دعوی کرنا کفر سمجھتے ہیں اور ایسے الفاظ جو انبیاء کے حق میں خدا تعالیٰ نے بولے ہیں ان میں سب سے زیادہ اور سب سے بڑا عزت کا خطاب صلى الله آنحضرت ﷺ کو فرمایا: قُلْ يعبادِی (الزمر:54) جس کے معنے ہیں کہ اے میرے بندو!۔اب ظاہر ہے کہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے بندے تھے نہ صلى الله کہ آنحضرت ﷺ کے بندے۔اس فقرہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسے الفاظ کا اطلاق استعارہ کے رنگ میں کہاں تک وسیع ہے۔“ ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد پنجم صفحہ 356) جب کوئی روحانی مصلح دنیا میں اصلاح خلق کے لئے مامور ہوتا ہے تو اسے مختلف الخیال لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔اور جب تک ان سے ان کی زبان اور اصطلاحوں میں کلام نہ کیا جائے ، وہ اس کلام کو نہ تو کماحقہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس