اسماء المہدی علیہ السلام — Page 141
اسماء المهدی صفحه 141 ہے کہ محمد ﷺ کے دو کام نہیں ہو سکتے۔وہی کام جو آپ نے پہلے زمانہ میں کئے وہی آخری زمانہ میں کریں گے۔مشعل راه جلد اول صفحه 201-200، جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1940ء ، افضل یکم اگست 1940ء) امتی نبی اور جماعت احمدیہ کا فرض وو پس ہماری جماعت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لاتی ہے۔اس کے افراد کو یہ امرا اچھی طرح یاد رکھنا چاہیے کہ یا تو وہ یہ دھولی کریں کہ حضرت مرزا صاحب کو وہ کوئی ایسا نبی سمجھتے ہیں جنہوں نے رسول کریم ﷺ کی اتباع اور آپ کی غلامی سے آزاد ہو کر مقام نبوت حاصل کیا ہے۔اس صورت میں وہ بیشک کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ ہمارا نبی آزاد ہے اس لئے ہم نئے قانون بنائیں گے اور جو کام ہماری مرضی کے مطابق ہوگا وہی کریں گے، اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کریں گے۔پس اگر ہمارا یہ عقیدہ ہو کہ ہمارا نبی مستقل ہے۔اور وہ رسول کریم نے کی غلامی اور آپ کے احکام کی اتباع سے آزاد ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم ﷺ یا صحابہ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت نہیں۔جو باتیں ہمیں اچھی لگیں گی اور جو ہماری مرضی کے مطابق ہوں گی ، صرف ان میں حصہ لیں گے باقی کسی میں حصہ نہیں لیں گے۔لیکن اگر ہمارا یہ دعوئی ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سورہ جمعہ کے مطابق امتی صلى الله