حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ

by Other Authors

Page 5 of 72

حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 5

نهي میں کوئی شک نہیں کہ حضرت نعمت اللہ ولی سے س منسوب کرکے جو جعلی قصائد، پاکستانیوں کو خوش فہمی میں مبتلا رکھنے کے لئے شائع کئے جا رہے ہیں۔ان کے مناسب ردّ کی سخت ضرورت ہے۔ہمارے خیال میں موجودہ کتاب کے مؤلف نے اتنا ضرور ثابت کر دیا ہے کہ حضرت نعمت اللہ کے نام سے جو قصائد آج کل مشہور ہیں وہ سراسر وضعی ہیں۔البتہ یہی بات اس قصیدے کے بارے میں بھی غالباً کہی جا سکتی ہے جسے انہوں نے اصل اور صحیح قصیدہ قرار دے دیا ہے۔بہرحال، اس کتاب کی اشاعت سے جہاں بہت سی غلط فہمیوں کے رفع ہونے کا امکان ہے وہاں اس مسئلے پر مزید مزید تحقیق کی راہیں بھی کھلیں گی۔د ناشه