حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ

by Other Authors

Page 39 of 72

حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 39

۳۹ کے بعد خواجہ نعمت اللہ ہانسومی“ کے نام پر تصنیف ہونے والے دونوں قصائد کا ذکر درج ذیل الفاظ میں فرمایا :- " اسی قسم کے بعض دوسرے قصائد بھی عوام میں مشہور د متداول ہیں۔مثلاً ایک وہ قصیدہ ہے جس کی ردیف ہے۔" پیدا شود " راست گوئٹیم پادشا ہے دو جہاں پیدا شود اس کے مصنف نے بھی کچھ تبدیلی کے ساتھ بعض حوادث کی اطلاع دی ہے۔مگر اس قصیدہ کو سید نعمت الله شاہ صاحب کرمانی رح سے منسوب کرنا نہ صرف ظلم ہے، ملکہ حماقت بھی ہے۔کیونکہ یہ قصیدہ صرف ہندوستان سے مخصوص ہے جس میں شاعر نے امیر تیمور سے لے کر معظم شاہ تک تو مغلیہ بادشاہوں کو نام بنام گنوا دیا ہے۔لیکن اس کے بعد ناموں کی گڑبڑی کے باعث مصنف صاحب خود مجھول گئے ہیں۔کیونکہ یہاں اکبرثانی کے نام نے انہیں آگے چلتے نہیں دیا۔اسی طرزہ کا ایک اور قصیدہ بھی دیکھا گیا۔جس میں حبیب اللہ و نصر اللہ مرحوم رافغانستان اور ان برادر محترم مرحوم کے نام بھی تھے۔مجھے ایک بھوپالی صاحب نے اپنے ولی عہد ریاست نفر اللہ خان بہادر سے نسبت