اشکوں کے چراغ — Page xxiv
۲۱ اوراق زیور طبع سے آراستہ ہوئے ہیں تو اس کا سہرا دو نہایت پیاروں اور محترم و مخدوم عزیزوں کے سر ہے۔یعنی محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد سلمہ اللہ تعالیٰ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی سابق صدر مجلس انصاراللہ پاکستان اور محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد سلمہ اللہ تعالیٰ صدر مجلس انصاراللہ پاکستان۔خاکسار شکر گزار ہے کہ سارے مسودے کو حضرت صاحبزادی سیدہ امتہ القدوس صاحبہ نے دقت نظر سے پڑھا اور مناسب اصلاح فرمائی۔اسی طرح خاکسار عزیز صابر ظفر کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اُنھوں نے سارا مسودہ پڑھا اور مفید مشوروں اور اصلاح سے نوازا۔خاکسار عزیزان شاہد احمد سعدی، اسفند یار منیب، طارق محمود طاہر، مقصود احمد منیب اور نو ر الجمیل نجمی کا شکر گزار ہے جنھوں نے اس مجموعے کی تیاری کے دوران مختلف مراحل میں معاونت فرمائی اور خاص طور پر عزیز میر انجم پرویز کا جنھوں نے اوّل سے آخر تک بڑی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ اسے اشاعت کے قابل بنایا۔اسی طرح خاکسار عزیزم فرید الرحمن احمد کا بھی شکر گزار ہے جنھوں نے بڑی محبت اور محنت کے ساتھ اس کتاب کی کمپوزنگ کی۔الحمد للہ کہ اب یہ بچا کھچار طب و یا بس پیش خدمت ہے۔سپردم به تو مایه خویش را تو دانی حساب کم و بیش را ✰✰✰