اشکوں کے چراغ — Page 103
103 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر معارف فارسی منظوم کلام پر تضمین مجھ سے کہتے ہیں یہ عاشق، بانورے! تو بھلا توصیف اس کی کیا کرے مرتبہ جس کا گماں سے ہو پرے روح کانپے، ذہن لرزے، دل ڈرے در دلم جوشد ثنائے سرورے آنکه در خوبی ندارد ہمسرے“ میں کروں کیا عرض، کیا میری مجال وہ ہے محبوب خدائے ذوالجلال حسن کا اس کے تصور ہے محال وہ مکمل ہے۔، نہیں اس کی مثال رختم شد بر نفس پاکش ہر کمال لا جرم شد ختم ہر پیغمبرے“ اس کا عالم میں نہیں کوئی مثیل ہے محمد ہی محمد کی دلیل اس کے خادم جن و انساں، جبرئیل صاحب تسنیم و کوثر ، سلسبیل پہلوان حضرت رب جلیل بر میاں بستہ زِ شوکت خنجرے“