اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 95 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 95

چلی مشین چلی ٹوٹ گیا آشا کا تاگا جی بھر آیا، سینہ جاگا رات گئی، اب اُڑ جا کا گا گھر گھر ، گلی گلی شیام نگر کے راگ رنگ میں نیل چناب، جمن گنگ میں جوڑ جوڑ میں ، انگ انگ میں غم کی آگ جلی دل میں آگ، نظر میں شعلے اٹھ پردیسی! دم بھر رو لے لوگ ہنسیں، یہ منہ سے نہ بولے انگ بھبھوت ملی ظلم اٹھا دے ، رخ نہیں موڑے دکھڑوں کے دن رہ گئے تھوڑے رام لنڈھاوے گیا ، جوڑے بنده پلی پلی 95 55