تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 60 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 60

60 میں مباہلہ کے بعد ظاہر ہونے والے نشانات میں آپ کا ذکر فرمایا کہ د حکیم صاحب مال اور جان سے اس راہ میں ایسے ہیں کہ گویا محو ہیں۔“ نور القرآن نمبر ۲ میں امام کامل کی خدمت میں مصروف احباب میں آپ کا ذکر ہے۔آپ کی ازدواجی زندگی: آپ نے تین شادیاں کیں لیکن آپ کے ہاں اولاد نہ تھی۔وفات : آپ کی وفات ۱/۸اپریل ۱۹۱۰ء کو دوران سفر لاہور میں ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔ماخذ : (۱) فتح اسلام صفحہ ۳۸ و ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۲۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ (۳) نور القرآن روحانی خزائن جلد ۹ نمبر ۲ صفحه ۷۴ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۶) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۷) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد ۱ (۸) سیرت حضرت مسیح موعود حصہ اول صفحہ ۱۵۹ (۹) تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحه ۶۳۷ (۱۰) تاریخ احمدیت جلدا (۱۱) البدر قادیان کے تا ۲۱ را پریل ۱۹۱۰ء (۱۲) بھیرہ کی تاریخ احمدیت صفحه ۲۸ تا ۵۳ (۱۳) ملفوظات جلد دوم صفحه ۴۱۲-۴۱۳ ☆ ۲۴۔حضرت صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب جمالی نعمانی قادیانی سابق سرساوی معہ اہلبیت ولادت : ۱۸۵۵ء۔بیعت : ۲۳ / دسمبر ۱۸۸۹ء۔وفات: ۳/ جنوری ۱۹۳۵ء تعارف: حضرت صاحبزادہ حمد سراج الحق جمالی نعمانی رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام شاہ حبیب الرحمن تھا۔آپ کے والد صاحب سرساوہ ضلع سہارنپور کے رہنے والے تھے اور نبیرہ قطب الاقطاب شیخ جمال الدین احمد دحضرت امام المسلمین نعمان ابو حنیفہ کوفی کی اولاد میں سے تھے۔حضرت اقدس کی بیعت۔پس منظر: آپ نے خواب میں دیکھا کہ ایک مکان میں کثرت سے آدمی موجود ہیں اور حضرت رسول مقبول خاتم الانبیاءمحمد مصطفی اللہ تشریف رکھتے ہیں۔آپ بے تکلف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا بیٹھے۔آپ نے آنحضرت ﷺ کے قدم مبارک کو بوسہ دیا اور آنکھوں سے لگایا۔دو برس بعد لدھیانہ میں گئے تو حضرت اقدس مسیح موعود کا شہرہ منا تو آپ کی مجلس میں حاضر ہوئے آپ کی صورت دیکھی تو کیا دیکھتے ہیں کہ یہ توی صورت ہے جس صورت پر حضرت نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا تھا۔اس ملاقات کے کوئی چھ ماہ بعد آپ حضرت اقدس کو قادیان میں ملے تو آپ کی اعتقادی حالت بہت ترقی کر چکی تھی۔تب آپ بصدق دل بیعت سے مشرف ہوئے۔آپ نے ۲۳ دسمبر ۱۸۸۹ء کو بیعت کی رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۱۵۳ نمبر پر درج ہے۔آپ مباحثہ