تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 37
37 مقام لدھیانہ سے اشتہار بیعت شائع ہوا۔اس میں لکھا تھا کہ جس کو بیعت کرنا ہے بعد ادائے نماز استخارہ جیسا اس کو معلوم ہو وہ کرے اگر آنا معلوم ہو تو آ جائے اور اگر نہ آنا معلوم ہو تو نہ آئے۔خاکسار اسی روز رات کو مسنون نماز استخارہ پڑھ کر اور دعا کر کے سو گیا۔مجھ کو خواب میں آواز آئی کہ عبد الرحمن “ بس میں صبح ہوتے ہی مقام لدھیانہ رجسٹر روایات صحابہ جلد اول روایات منشی عبدالرحمن کپور تھلوی) پہنچا۔“ قادیان کیلئے روانگی: آپ نے ۱۹۱۹ء میں پیشن حاصل کی اور قادیان رہائش اختیار کی۔اس عرصہ میں حضرت منشی فیاض علی کپورتھلہ اہلمد محکمہ جرنیلی سے ریٹائر ہو کر سر اوہ ضلع میرٹھ چلے گئے۔دونوں بچپن میں اکٹھے پڑھے تھے۔کوئی رشتہ داری نہ تھی تاہم ایک جگہ میں رہنے کے باعث دوستانہ تھا۔حضرت منشی عبدالرحمن نے انہیں سراوہ سے طلب کر کے ملازمت دلائی تھی۔اپنے مکان میں سے نصف حصہ حضرت منشی فیاض علی کو دے دیا۔اور آپ کے ذریعہ ہی انہیں بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔جہاں تک دینی دوستی کا تعلق تھا 1919ء میں حضرت منشی صاحب ریٹائر ہو کر قادیان میں آئے تو ہر دو کی خواہش کہ اکٹھے رہیں کی تدبیر الہی منشاء بن گئی۔ہر دو نے نظام وصیت میں شرکت کی۔حضرت منشی فیاض علی دہلی میں فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔حضرت منشی عبدالرحمن بھی ۲۶ جنوری ۱۹۳۷ء میں قادیان میں فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔گویا ہر دوا حباب سرا وہ کے رہنے والے ایک جگہ ملازمت کرتے رہے۔ایک ہی وقت میں بیعت کی اور بمطابق وصیت ایک ہی مقام پر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، آسمانی فیصلہ، آئینہ کمالات اسلام، تحفہ قیصریہ، سراج منیر اور کتاب البریہ اور ملفوظات میں اپنے خاص محبتوں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے احباب، چندہ دہندگان اور پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔وفات : حضرت منشی عبدالرحمن صاحب نے ۲۶ جنوری ۱۹۳۷ کو تقریباً ۱۰۰ سال کی عمر میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔آپ کی اولاد : آپ کے بیٹے حضرت منشی عبدالسمیع صاحب مرحوم تھے ( مکرم قریشی سفیرا حم صاحب مربی سلسلہ ولد قرنیشی نذیر احمد صاحب ڈرائیور حضرت مصلح موعود ، حضرت منشی عبدالسمیع صاحب کے نواسہ ہیں۔) ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۳) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۴) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) سراج منیر روحانی خزائن جلد۱۲ (۶) کتاب البر یہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۷) ملفوظات کی مختلف جلدیں (۸) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ۱ صفحه ۲۴۶ (جدید ایڈیشن) (۹) تاریخ احمدیت جلد هشتم صفحه ۴۳۴ (۱۰) مضمون حضرت منشی فیاض علی کپور تھلوی مطبوعه روز نامه الفضل ربوه ۶ را کتوبر ۲۰۰۱ء (۱۱) مضمون ماہنامہ انصار الله ۱۹۷۸ء (۱۲) اصحاب احمد جلد چہارم (۱۳) رجسٹر روایات صحابہ جلد اول روایات منشی عبدالرحمن کپور تھلوی۔