تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 296 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 296

296 ☆ ۲۶۹۔حضرت شیخ گلاب صاحب۔کڑہ محلہ۔الہ آباد بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت شیخ گلاب رضی اللہ عنہ کڑہ محلہ الہ آباد کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔کتاب البریہ میں پُرامن جماعت کے طور پر آپ کا ذکر کیا گیا ہے۔حضرت اقدس نے انجام آتھم میں آپ کا نام درج کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۰۔☆ ۲۷۰۔حضرت شیخ خدا بخش صاحب۔کڑہ محلہ۔الہ آباد بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت: حضرت شیخ خدا بخش رضی اللہ عنہ کڑہ محلہ الہ آباد سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام غوث محمد صاحب تھا جو جو نپور کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ کا نام حضرت مسیح موعود نے گورنمنٹ کے پاس بھجوائے گئے ایک نوٹس میں کیا ہے جو کتاب آریہ دھرم میں درج ہے۔حضرت اقدس نے انجام آتھم میں آپ کا نام درج کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) آر به دهرم صفحه ۹۳ روحانی خزائن جلد ۱۰ ☆ ۲۷۱۔حضرت حکیم محمد حسین صاحب لاہور ولادت ۳ رمئی ۱۸۶۹ ء۔بیعت : ۱۴ / جولائی ۱۸۹۱ء۔وفات : ۱۲ / اپریل ۱۹۳۲ء تعارف: حضرت حکیم محمد حسین رضی اللہ عنہ ۳ رمئی ۱۸۶۹ء میں پیدا ہوئے۔آپ حافظ قرآن بھی تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام مولوی الہی بخش صاحب تھا دادا کا نام مولوی محمد بخش صاحب تھا۔(لا ہور تاریخ احمدیت )