تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 277 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 277

277 آئینہ کمالات اسلام میں حضرت اقدس نے چوہدری سرفراز خاں صاحب نمبر دار بد و ملی ضلع سیالکوٹ ۲۷ نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔حضرت مولانا غلام احمد مرحوم بد و ملہوی کا بیان ہے: بدوملہی میں ۳۱۳ صحابہ میں سے چوہدری سرفراز خان صاحب نمبردار تھے۔چوہدری صاحب چینوٹ میں اہلمد کا کام کرتے تھے۔جب گھر واپس آتے ہوئے لاہور سے گزرے تو حضرت مسیح موعود کا تذکرہ سن کراحمدی ہوئے تھے۔۱۸۹۸ ء تک اس ضلع (جھنگ) میں کام کرتے رہے بعد میں اپنے گاؤں واپس آگئے۔حضرت چوہدری سرفراز خان صاحب کے بھائی حضرت چوہدری غلام حیدر خان صاحب نے ریکارڈ کے مطابق جون ۱۹۰۳ میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس بات کا امکان ہے کہ آپ نے اس قبل ہی بیعت کر لی ہو۔(الحکم قادیان ۲۴ جون ۱۹۰۳ص۱۶) خدمات : آپ کی تبلیغی کوششوں سے اس علاقہ میں کثرت سے بیعتیں ہوئیں۔قادیان سے جو بھی کوئی مالی تحریک نکلتی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔الحکم اخبار کے آپ باقاعدہ خریدار تھے۔۱۹۰۲ میں جب تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے یہودیوں کے بارہ میں ضخیم کتاب دائرۃ المعارف Jewish Encyclopeadia کی ضرورت پڑی تو اس پر کئی احباب نے مالی تعاون فرمایا۔ایک رپورٹ میں مکرم چوہدری سرفراز خان صاحب بدوملہی ،حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی اور حضرت سید فضل شاہ کے اسماء مذکور ہیں۔(احکم قادیان ۲۱ فروری ۱۹۰۳ص۱۶) خبار الحلم قادیان اور بدر قادیان میں گاہے بگاہے آپ کی قادیان آمد اور بعض مالی تحریک میں حصہ لینے کا ذکر ملتا ہے۔اخبار بدر میں آپ کا ایک خط بھی مرقوم ہے جو آپ نے ایڈیٹر بدر کے نام ۱۹۰۵ میں لکھا۔اخبار بدر قادیان ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ص ۷ ) آپ بعد میں غیر مبائعین میں شامل ہو گئے۔وفات : ۱۹۴۵ء حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۴۵ء کے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔اولاد: مکرم چوہدری عبدالحق صاحب۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد۱۰ (۳) الحکم قادیان ۲۱ فروری ۱۹۰۳ص ۱۲ (۴) اخبار بدر ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ص ۷ (۵) مجاہد کبیر : مؤلفه ممتاز احمد فاروقی (۶) (الفضل لاہور جنوری ۱۹۴۹ء صفحه ۶ ) (۷) روزنامه الفضل ۳ مئی ۱۹۶۵ء) (۸) انٹرویو مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب بدوملہی والد مکرم محمد اسماعیل منیر ثانی مربی سلسلہ مرحوم حال جو ہر ٹاؤن لاہور جو مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے ۲۰۰۶ ء میں نے لیا۔