تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 212 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 212

212 تھے۔آخری عمر میں انجمن حمایت اسلام لاہور کے صدر رہے۔تاریخ احمدیت لاہور میں ہے کہ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب جناب چوہدری سر شہاب الدین صاحب اور مولوی غلام محی الدین قصوری صاحب اکٹھے قادیان گئے تھے اور ایک ہی روز انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔ماخذ: (۱) انجام آنقم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) لاہور تاریخ احمدیت جدید ایڈیشن صفحہ ۲۲۸۔۲۲۹۔☆ ۱۶۳۔حضرت مولوی صفدر حسین صاحب۔حیدر آباد دکن بیعت : ۲۷ /اگست ۱۸۹۲ء تعارف: حضرت مولوی صفدر حسین رضی اللہ عنہ کے والد کا نام محی الدین صاحب تھا آپ ریاست حیدر آباد دکن میں مہتم تعمیرات تھے۔بیعت : رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۳۴۹ نمبر پر ہے کہ آپ نے ۱۴ اگست ۱۸۹۲ء کو بیعت کی۔رجسٹر بیعت میں نام ” مولوی منشی صفدر علی صاحب ولد محی الدین صاحب ساکن۔۔۔ضلع میدک علاقہ ملک سر کا ر نظام درج ہے۔دینی خدمات: مولوی انوار اللہ خان صاحب افسر اعلیٰ امور مذہبی حیدر آباد دکن نے ازالہ اوہام کے جواب میں انوار الحق نامی ایک کتاب لکھی۔حضرت مولوی صفدر حسین صاحب نے اس پر تنقیدی نظر ڈالی بعد میں حضرت مولا نا مولوی میر محمد سعید نے انوار الحق کا جواب نہایت شرح وبسط سے تصنیف کیا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، کتاب البریہ میں پر امن جماعت میں ذکر فرمایا ہے۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے حضرت اقدس کے معاصر علماء میں آپ کا شمار کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کی۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) رجسٹر بیعت اولی مندرجه تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۵۶۲ (۴) حیات حسن صفحه ۲۱- ۲۳ (۵) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانه ۱۹۶۴ء۔-۱۶۴۔حضرت خلیفه نوردین صاحب جمولی ولادت: ۵۲-۱۸۵۱ء۔بیعت : ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء۔وفات : ۲ ستمبر ۱۹۴۲ء تعارف اور بیعت : حضرت خلیفہ نور دین صاحب جمونی رضی اللہ عنہ جلال پور جٹاں ضلع گجرات کے رہنے والے