تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 205 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 205

205 ۱۵۵۔حضرت مولوی نور محمد صاحب۔مانگٹ پٹیالہ بیعت : ۱۷ سراپریل ۱۸۸۹ء تعارف: حضرت مولوی نور محمد رضی اللہ عنہ موضع مانگٹ کے والد صاحب کا نام مولوی عبداللہ صاحب تھا۔بیعت کے ریکارڈ کے مطابق مانگٹ ضلع لودھیانہ میں لکھا ہے۔بیعت : آپ کی بیعت ۷ اراپریل ۱۸۸۹ء کی ہے اور اور آپ کا نام نمبر ۸۶ پر رجسٹر بیعت میں درج ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام ، آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام درج فرمایا ہے۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے حضرت اقدس کے معاصر علماء میں آپ کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کر لی تھی۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۴۷ (۴) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانه ۱۹۶۴ء۔☆ ۱۵۶۔حضرت مولوی کریم اللہ۔امرتسر بیعت : ۱۸۹۱ء تعارف: حضرت مولوی کریم اللہ رضی اللہ عنہ کا تعلق امرتسر سے تھا۔بیعت : آپ کا ذکر آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں ۲۸۲ نمبر پر ہے۔لہذا آپ کی بیعت ۱۸۹۲ء سے پہلے کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آئینہ کمالات اسلام میں حضرت اقدس نے آپ کا ذکر کیا ہے۔آپ کا تذکرہ مولانا جلال الدین صاحب شمس نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک تقریر میں ان علماء کرام میں کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کر لی تھی۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء۔