تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 130
130 ☆ -4 حضرت منشی چوہدری نبی بخش صاحب مع اہلبیت بٹالہ ولادت: ۱۸۲۷ء۔بیعت : ۲۸ / جون ۱۸۸۹ء۔وفات :۲ / جولائی ۱۹۳۸ء تعارف: حضرت منشی چوہدری نبی بخش رضی اللہ عنہ بٹالہ میں ذیلدار تھے۔آپ کا اصل نام عبدالعزیز تھا۔آپ کے والد صاحب کا نام محمد بخش صاحب تھا۔آپ کی ولادت سال ۱۸۲۷ء میں ہوئی۔آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۱۲۸ نمبر پر مہر نبی بخش صاحب نمبر دار و میونسپل کمشنر بٹالہ لکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک مکتوب مورخہا ارمئی ۱۸۸۸ء بنام چوہدری رستم علی صاحب جالندھر تحریر فرمایا۔بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا۔اس لئے یہ عاجز ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آگیا ہے۔شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسر ہو۔نبی بخش ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے فروکش ہوں“ ۲۸ مئی ۱۸۸۸ء کے مکتوب بنام حکیم مولوی نورالدین صاحب جموں (خلیفہ امسیح الاول) کولکھا۔یہ عاجز بمقام بٹالہ نبی بخش ذیلدار کے مکان پر اترا ہوا ہے اسی طرح ۳ رجون اور ۴ رجون ۱۸۸۸ء کے مکتوبات میں تحریر فرمایا ہے۔یہ عاجزاب تک بٹالہ میں ہے۔“ پھر ۵/ جون ۱۸۸۸ء کے مکتوب میں تحریر فرمایا: "یہ عاجز اخیر رمضان تک اس جگہ بٹالہ میں ہے غالباً عید وو 66 پڑھنے کے بعد قادیان جاؤں گا۔“ گویا حضرت اقدس چوہدری نبی بخش بٹالہ کے پاس اوائل مئی سے اواخر جون ۱۸۸۸ء تک بسلسلہ علاج بشیر اول قیام فرمار ہے۔بیعت : آپ کی بیعت ۲۸ / جون ۱۸۸۹ء کی ہے۔رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام یوں درج ہے۔نمبر ۰۲ امنشی عبدالعزیز معروف نبی بخش ولد میاں محمد بخش ساکن بٹالہ ہاتھی دروازہ پیشہ زمینداری۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضور نے آپ کا نام آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ۱۸۹۲ ء اور چندہ دہندگان سراج منیر ، چندہ مہمان خانہ تحفہ قیصریہ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ اور آریہ دھرم میں پُر امن جماعت کے ضمن میں ذکر ہے۔نیز انجام آتھم میں حضرت اقدس نے آپ کا نام درج فرمایا ہے۔وفات : آپ نے ایک سو گیارہ سال کی عمر میں ۲؎ جولائی ۱۹۳۸ء میں وفات پائی۔ماخذ: (۱) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۳ صفحه ۸۱ تا ۸۳ (۲) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۲ (۳) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۴) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۶) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۷) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد ۱ (۸) ضمیمه انجام آنقم روحانی خزائن جلد ۱ (۹) ملفوظات جلد سوم (۱۰) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳۴۸ (۱۱) تاریخ احمدیت جلد هشتم