اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 66 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 66

اصحاب بدر جلد 5 66 اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنا دے جیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر آپ نبی کریم صلی یکیم کے پاس آئیں اور آپ کو ان اصحاب کے قول بتائے۔بتایا کہ حضرت ابو بکر نے یہ کہا، عامر بن فهيرہ نے یہ کہا، حضرت بلال نے یہ کہا تو آنحضرت صلی علیم نے آسمان کی طرف دیکھا اور یہ دعا فرمائی : اللَّهُمَّ حَبَّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَة كَمَا حَبَّبْتَ إِلَيْنَا مَكَّةَ أَوْ أَشَدَّ اللَّهُمْ بَارِكَ لَنَا فِي صَاعِهَا وَفِي مُنِهَا وَانْقُلُ وَبَاءَهَا إِلَى مَهَيْعَةً۔اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنا دے جیسا کہ تو نے مکہ کو ہمارے لئے محبوب بنایا تھا یا اس سے بھی بڑھ کر۔اے اللہ ہمارے لئے اس کے صاع میں اور اس کے مد میں ( یہ دو وزن کے پیمانے ہیں) برکت ڈال دے اور مدینہ کو ہمارے لئے صحت مند مقام بنادے اور اس کی وباء کو مقنعه مقام کی طرف منتقل کر دے یعنی ہم سے دور لے جا۔172 بئر معونہ میں شہادت حضرت عامر بن فهيرة بئر معونہ کے واقعہ میں شہید ہوئے تھے۔جب وہ لوگ بئر معونہ میں قتل کئے گئے اور حضرت عمر و بن امیہ ضمری قید کئے گئے تو عامر بن طفیل نے ان سے پوچھا یہ کون ہے ؟ اور اس نے ایک مقتول کی طرف اشارہ کیا تو عمرو بن امیہ نے جواب دیا کہ یہ عامر بن فُهَيْرَہ ہے۔عامر بن طفیل نے کہا کہ میں نے دیکھا یعنی عامر بن فہیرہ کو دیکھا کہ وہ قتل کئے جانے کے بعد آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں یہاں تک کہ میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ آسمان ان کے اور زمین کے درمیان ہے۔پھر وہ زمین پر اتارے گئے۔نبی کریم صلی علیہم کو ان کی خبر پہنچی اور آپ صلی علی یم نے ان کے قتل کئے جانے کی خبر صحابہ کو دی اور فرمایا تمہارے ساتھی شہید ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے رب سے دعا کی ہے کہ اے ہمارے رب ! ہمارے متعلق ہمارے بھائیوں کو بتا کہ ہم تجھ سے خوش ہو گئے اور تو ہم سے خوش ہو گیا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق بتادیا۔3 بھی بخاری کی روایت ہے۔غیر کو بھی اللہ تعا نے یہ نظارہ دکھا دیا جس طرح کہ آنحضرت علایم کو خبر ہوئی تھی۔حضرت عامر بن فهيرہ کو کس نے شہید کیا اس کے بارے میں اختلاف ہے۔بعض روایات میں ہے کہ آپ کو عامر بن طفیل نے شہید کیا، جس نے یہ بات بیان کی۔عامر بن طفیل نے ہی پوچھا تھا نہ کہ کس نے شہید کیا تھا۔یہ دشمنوں میں سے تھا۔اور جبکہ دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو جبار بن سلمی نے شہید کیا تھا۔بہر حال بئر معونہ کے وقت یہ شہید ہوئے تھے۔175 واقعہ بئر معونہ 173 174 حضرت مصلح موعودؓ حضرت عامر بن فہیرہ کے شہادت کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :