اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 523
اصحاب بدر جلد 5 523 یمامہ میں صحابہ کرام کی بکثرت شہادتوں کے بعد حضرت ابو بکر نے تدوین قرآن کا حکم دیا تا کہ کہیں قرآن کریم ضائع نہ ہو جائے۔اس کو جمع کیا گیا۔یہ یمامہ کی تفصیل تھی۔19 1219 320 حضرت یزید بن منذر حضرت يزيد بن منذر بن سرح بن خُنّاس۔آپ کا تعلق قبیلہ بنو خزرج سے تھا اور بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول کریم صلی علی کرم نے حضرت یزید بن منذر اور عامر بن ربیعہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔جب آپ کی وفات ہوئی تو ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔آپ کے بھائی مَعْقِلُ بن مُنْذِر بھی بیعت عقبہ ، غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک تھے۔1220