اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 480 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 480

480 300 اصحاب بدر جلد 5 حضرت منذر بن قدامہ پھر حضرت منذر بن قدامہ ایک صحابی تھے۔حضرت منذر بن قدامہ کا تعلق قبیلہ بنو غنم سے تھا۔انہوں نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شرکت کی۔علامہ واقدی کے مطابق ان کو بنو قینقاع کے قیدیوں پر مقرر کیا گیا تھا۔15 1115 301 حضرت منذر بن محمد حضرت منذر بن محمد انصاری۔حضرت منذر بن محمد کا تعلق قبیلہ بنو بحجبا سے تھا۔مدینہ تشریف لانے کے بعد آنحضرت صلی علیم نے حضرت منذر بن محمد اور طفیل بن حارث کے درمیان مؤاخات قائم فرمائی تھی۔1116 جب حضرت زبیر بن عوام حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اور حضرت ابو سبرها بن آبی رھم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو انہوں نے حضرت منذر بن محمد کے گھر قیام کیا۔1117 شہادت 1118 حضرت منذر نے غزوہ بدر اور اُحد میں شرکت کی اور بئر معونہ کے واقعہ میں شہید ہوئے۔8 بئر معونہ کا پہلے بھی ایک دو جگہ صحابہ کے واقعات میں ذکر ہو چکا ہے۔دوبارہ اس حوالے سے مختصر ذکر کر دیتا ہوں۔حضرت منذر کی شہادت کی جو تفصیل "سیرت خاتم النبیین" میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھی ہے اس میں یہ لکھا ہے کہ آنحضرت صلی علی یکم نے صفر 4 ہجری میں منذر بن عمرو انصاری کی امارت میں صحابہ کی ایک پارٹی روانہ فرمائی۔یہ لوگ عموماً انصار میں سے تھے۔ان کی تعد ادستر تھی۔سارے کے سارے قاری تھے۔یعنی قرآن خواں تھے۔جو دن کے وقت جنگل سے لکڑیاں جمع کرتے ، لکڑیاں بیچتے اور پھر اپنا پیٹ پالتے۔رات کا بہت سا حصہ عبادت میں گزارتے تھے۔جب یہ لوگ اس مقام پر پہنچے جو ایک کنوئیں کی وجہ سے بئر معونہ کے نام سے مشہور تھا تو ان میں سے ایک شخص حرام بن ملحان جو انس بن مالک کے ماموں تھے آنحضرت صلی علیکم کی طرف سے دعوت اسلام کا پیغام لے کر قبیلہ عامر کے رئیس اور ابو براء عامر کے بھتیجے عامر بن طفیل کے پاس آگے گئے۔باقی صحابہ پیچھے