اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 352 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 352

اصحاب بدر جلد 5 352 لوگوں نے کہا ہے کہ مجد ر نے اسے قتل کیا تھا۔حضرت مجد نے جاہلیت میں سوید بن صامت کو قتل کر دیا تھا اور اس قتل نے جنگ بعاث کو برانگیختہ کیا تھا۔بعد میں حضرت مجد اور حضرت حارث بن سوید بن صامت نے اسلام قبول کر لیا لیکن حارث بن سوید موقع کی تلاش میں رہے کہ اپنے والد کے بدلہ میں انہیں قتل کریں۔غزوہ احد میں جب قریش نے مڑ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو حارث بن سوید نے پیچھے سے ان کی گردن پر وار کر کے انہیں شہید کر دیا۔غزوہ حمراء الاسد سے واپسی پر حضرت جبرئیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو بتایا کہ حارث بن سوید نے مجدد بن زیاد کو دھوکے سے قتل کر دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ حارث بن سوید کو مُجدر بن زیاد کے بدلے میں کریں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے دن تشریف لے گئے جب قبا میں سخت گرمی تھی۔حضرت غویم بن ساعدہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر مسجد قبا کے دروازے پر حارث بن سوید کو قتل کیا تھا۔طبقات الکبریٰ کی یہ روایت ہے غالباً۔855 273 حضرت محرز بن عامر بن مالک حضرت محرز بن عامر بن مالک۔ان کی وفات غزوہ احد کے لئے نکلنے والی صبح کے وقت ہوئی۔ان کا پورا نام محرز بن عامر تھا۔ان کا تعلق بنو عدی بن نجار سے تھا۔ان کی والدہ کا نام شغلی بنت خیثمہ بن حارث تھا اور ان کا تعلق اوس قبیلہ سے تھا۔ان کی والدہ حضرت سعد بن خیثمہ کی ہمشیرہ تھیں۔ان کے بارے میں لکھا ہے کہ ام سہل بنت ابی خارجہ سے آپ کی اولاد اسماء اور گلشہر تھیں۔آپ نے غزوہ بدر میں شرکت کی۔جس دن حضور صلی علیکم نے غزوہ احد کے لئے نکلنا تھا اس دن صبح کے وقت ان کی وفات ہو گئی تھی۔ان کا شمار ان لوگوں میں کیا گیا ہے جو غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔کیونکہ شامل ہونے کی نیت تھی اس لئے آنحضرت صلی لی ہم نے ان کو شامل ہونے والوں میں شمار فرمایا۔857 856