اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 336 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 336

اصحاب بدر جلد 5 336 تھی جس کو آنحضرت صلی الم نے قائم فرمایا اور جو یتیم ہے اس کا خاص طور پر خیال رکھنے کو کہا کہ باپ کا سامیہ اس پر نہیں ہے تو زیادتی نہ ہو جائے اس لئے لڑکی کی مرضی بہر حال دیکھی جانی چاہئے۔حضرت قدامہ نے 36 ہجری میں 68 سال کی عمر میں وفات پائی۔799 اللہ تعالیٰ یہ دین کا فہم و ادراک اور اطاعت و وفا کے حقیقی نمونے اور عشق رسول کے اعلیٰ معیار ان صحابہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھی حاصل کرنے، اپنانے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قسم کے فتنوں کا حصہ بننے سے ہمیں ہمیشہ بچائے۔800 260 نام و نسب حضرت قطبہ بن عامر حضرت قطبہ بن عامر۔یہ انصاری تھے۔عامر بن حدیدة کے بیٹے تھے۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں ہوئی۔ان کی والدہ کا نام زینب بنت عمرو ہے۔آپ کی اہلیہ کا نام حضرت ام عمرو ہے جن سے ایک بیٹی حضرت ام جمیل ہیں۔بیعت عقبہ اولیٰ و ثانیہ میں شامل بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں ہی شامل ہوئے اور آپ اُن چھ انصار صحابہ میں سے ہیں جو مکہ میں آنحضرت صلی علی کم پر ایمان لائے۔ان سے قبل انصار میں سے کوئی مسلمان نہ ہوا تھا۔801 قبول اسلام کا واقعہ ان کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ سیرت خاتم النبیین “ میں اس طرح لکھا ہے کہ گیارہ نبوی کے ماہ رجب میں آنحضرت علی کی کمی کی مکہ میں یثرب والوں سے یعنی مدینہ والوں سے پھر ملاقات ہو گئی۔آپ صلی علیہم نے حسب و نسب پوچھا تو معلوم ہوا کہ قبیلہ خزرج کے لوگ ہیں اور میثرب سے آئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ ہم نے نہایت محبت کے لہجے میں کہا کیا آپ لوگ میری کچھ باتیں سن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہاں۔آپ کیا کہتے ہیں۔آپ صلی علیہ کر بیٹھ گئے اور ان کو اسلام کی دعوت دی اور قرآن شریف کی چند آیات سنا کر اپنے مشن سے آگاہ کیا۔ان لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ موقع ہے ایسا نہ ہو کہ یہود ہم سے سبقت لے جائیں اور یہ کہہ کر سب مسلمان ہو گئے۔یہ چھ اشخاص تھے جن کے نام یہ ہیں۔ابو امامہ اسعد بن زرارہ جو بنو نجار سے تھے اور تصدیق کرنے میں سب سے اول تھے۔عوف