اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 280
اصحاب بدر جلد 5 280 نے تو تمہیں یہ نہیں کہا۔اور نہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد کوئی کتاب نازل کی ہے نہ کرنی ہے۔اور نہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کے بعد کوئی بشارت دینے والا اور نہ ہی کوئی ڈرانے والا بھیجا ہے نہ بھیجنا ہے۔630 گویا کہ وہ لوگ صاف مکر گئے حالانکہ توریت میں یہ پیشگوئیاں موجود ہیں۔یہی حال آجکل کے بعض مسلمان علماء کا ہے جو مسیح موعود کو ماننے سے انکاری ہیں۔پہلے آنے کا شور مچاتے تھے اب کہتے ہیں کسی نے نہیں آنا۔631 240 نام و نسب جنت میں بغیر حساب کے جانے والے حضرت عکاشہ بن محصن عرب کا بہترین شہسوار رسول الله علی ای ایم نے لکڑی دی جو لوہے کی تلوار بن گئی آنحضرت علی الم کے ایک صحابی حضرت عکاشہ بن محصن تھے۔حضرت عکاشہ بن محصن کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا ہے۔آپ بدر کے موقع پر گھوڑے پر سوار ہو کر شامل ہوئے۔اس دن آپ کی تلوار ٹوٹ گئی۔اس پر رسول اللہ صلی علیم نے آپ کو ایک لکڑی دی تو وہ آپ کے ہاتھ میں گویا نہایت تیز اور صاف لوہے کی تلوار بن گئی اور آپ اسی سے لڑے یہاں تک کہ اللہ تعالی نے فتح عطا فرمائی۔پھر اسی تلوار کے ساتھ رسول اللہ صلی الی یکم کے ہمراہ تمام غزوات میں شامل ہوئے اور یہ لکڑی کی تلوار وفات تک آپ کے پاس ہی تھی۔اس تلوار کا نام عون تھا۔رسول اللہ لی ایم نے ان کو بشارت دی تھی کہ تم جنت میں بغیر حساب کے داخل ہو گے۔غزوہ بدر کے موقع پر رسول اکرم صلی علیم نے صحابہ سے فرمایا کہ عرب کا بہترین شہسوار ہمارے ساتھ شامل ہے۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کون شخص ہے ؟ فرمایا عکاشہ بن محصن عکاشہ تم پر سبقت لے گیا 632 633 حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی علیم سے سنا آپ نے فرمایا کہ میری امت سے ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا۔وہ ستر ہزار ہوں گے اور ان کے چہرے چودہویں رات