اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 278 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 278

اصحاب بدر جلد 5 يَتْبَعُه يتبع نجاح 624 278 کہ اے اللہ ! میں تجھ سے حالت ایمان میں صحت طلب کرتا ہوں اور ایمان کے ساتھ حسن خلق کی دعا کرتا ہوں اور صلاح کے بعد کامیابی چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔625 238 نام و نسب حضرت عقبہ بن عثمان بن خلده جنگ بدر میں شامل ہونے والے دو بھائی حضرت عقبہ بن عثمان۔حضرت عقبہ بن عثمان کی والدہ کا نام ام جميل بنت قطبہ تھا۔626 حضرت عقبہ انصار کے قبیلہ بنُوزُریق میں سے تھے۔حضرت عقبہ اور آپ کے بھائی حضرت سعد بن عثمان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔مختلف تاریخی کتب میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ غزوہ احد کے موقعے پر جو چند لوگ حملے کی شدت سے وقتی طور پر بھاگ اٹھے تھے ان میں سے دو شخص حضرت عقبہ بن عثمان اور حضرت سعد بن عثمان بھی تھے۔یہاں تک کہ وہ اغوض کے بالمقابل ایک پہاڑ جلعب پر پہنچ گئے اور تین روز تک وہاں قیام کیا۔آغوص مدینے سے چند میل کے فاصلے پر ایک مقام ہے۔پھر جب وہ دونوں واپس رسول کریم صلی علیم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے اس بات کا ذکر کیا تو رسول اللہ صلی الی ایم نے فرمایا۔لَقَدْ ذَهَبْتُمْ فِيهَا عَرِيضَةً۔یعنی تم اس طرف چل دیے جس میں کشادگی تھی۔627 الله بہر حال آنحضرت ملا لی ایم نے ان کی چشم پوشی فرمائی اور ان کی غلطی سے درگزر فرمایا۔کوئی باز پرس نہیں کی۔528