اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 228
اصحاب بدر جلد 5 228 بیٹھ گیا۔پہلے بھی یہ کچھ واقعہ اس دوسرے صحابی کے واقعہ میں بیان ہو چکا ہے۔تو کہتے ہیں ہمارا اونٹ بیٹھ گیا۔میں نے دعا کی کہ اے اللہ تیری خاطر نذر مانتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ پہنچ جائیں تو ہم اس کو قربان کر دیں گے۔کہتے ہیں ہم اسی حال میں تھے کہ رسول اللہ صلی للی کم کا گزر ہمارے پاس سے ہوا۔آپ نے ہم سے پوچھا کہ تم دونوں کو کیا ہوا ہے ؟ ہم نے ساری بات بتائی۔پھر رسول اللہ صلی علیم ہمارے پاس رکے۔آپ نے وضو فرمایا اور پس خوردہ پانی میں لعاب دہن ڈالا۔پھر آپ کے حکم سے ہم نے اونٹ کا منہ کھول دیا۔آپ نے اونٹ کے منہ میں کچھ پانی ڈالا پھر اس کے سر پر، اس کی گردن پر ، اس کے شانے پر ، اس کی کو ہان پر ، اس کی پیٹھ پر اور کچھ پانی اس کی دم پر ڈالا۔پھر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ ! رافع اور خلاد کو اس پر سوار کر کے لے جا۔پھر یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی می کنم تو تشریف لے گئے۔ہم بھی چلنے کے لئے کھڑے ہو گئے اور چل پڑے یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ صلی علیکم کو منصف کے مقام کے شروع میں پالیا۔وہاں پہنچ گئے اور اُن سے مل گئے۔ہمارا اونٹ قافلے میں سب سے آگے تھا۔رسول اللہ صلی اللی سلیم نے ہمیں دیکھا تو مسکرا دیئے۔ہم چلتے رہے یہاں تک کہ بدر کے مقام پر پہنچ گئے اور بدر سے واپسی پر بھی کہتے ہیں کہ جب ہم مُصلی کے مقام پر پہنچے تو ہمارا اونٹ بیٹھ گیا اور پھر میرے بھائی نے اس کو ذبح کر دیا اور اس کا گوشت صدقہ کر دیا۔تو اس میں ان کے ساتھ حضرت عبید بن زید بھی شامل تھے۔533 226 نام و نسب و کنیت حضرت عبیدہ بن الحارث تین بھائی جنگ بدر میں شامل حضرت عبیدہ بن حارث۔حضرت عبیدہ بن الحارث جو بنو مطلب میں سے تھے آنحضرت صلی علیکم کے قریبی رشتہ دار تھے۔534 ان کا تعلق قبیلہ بنو مطلب سے تھا۔ان کی کنیت ابو حارث جبکہ بعض کے نزدیک ابو معاویہ تھی۔والدہ کا نام سُخیلہ بنت خُزاعی تھا۔حضرت عبیدہ عمر میں رسول اللہ صلی اللی کم سے دس سال بڑے تھے۔یہ ابتدائی ایمان لانے والوں میں شامل تھے۔آنحضرت صلی علی یلم کے دار ار قم میں داخل ہونے سے پہلے آپ ایمان لے آئے تھے۔حضرت ابو عبیدہ حضرت ابو سلمہ بن عبد اللہ اسدی، حضرت عبد اللہ بن ارقم مخزومی اور حضرت عثمان بن مظعون ایک ہی وقت میں ایمان لائے تھے۔