اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 146
اصحاب بدر جلد 5 146 کے پسماندگان میں تو ان کا قائمقام ہو جا۔ہمیں اور ان کو بخش دے۔اے رب العالمین !پھر فرمایا: جب روح نکلتی ہے تو نظر اس کے پیچھے ہوتی ہے۔کیا تم اس کی آنکھیں کھلی نہیں دیکھتے۔324 205 حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی بن سلول حضرت عبد اللہ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عوف سے تھا۔یہ رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی بن سلول کے بیٹے تھے اور نہایت ہی مخلص اور جانثار اور فدائی صحابی رسول صلی اللی کم تھے۔حضرت عبد الله کی والدہ کا نام خولہ بنت منذر تھا۔325 آنحضرت صلی اللہ کا نام تبدیل فرمانا حضرت عبد اللہ کا نام جاہلیت کے زمانے میں حباب تھا۔رسول اللہ صلی علیم نے آپ کا نام بدل کر عبد اللہ رکھ دیا اور فرمایا حباب شیطان کا نام ہے۔سلول عبد اللہ بن ابی رئیس المنافقین کی دادی کا نام تھا جس کا قبیلہ خزاعہ سے تعلق تھا۔ابی اپنی ماں کی نسبت سے مشہور تھا۔اس لیے عبد اللہ بن ابی بن سلول کہلا تا تھا۔ابو عامر راہب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک فاسق عبد اللہ بن اُبی بن سلول ابو عامر راہب کی خالہ کا بیٹا تھا۔ابو عامر ان لوگوں میں سے تھا جو نبی کریم صلی ال نیم کی بعثت کا لوگوں میں ذکر کیا کرتا تھا کہ ایک نبی مبعوث ہونے والا ہے اور اس نبی پر ایمان لانے کا اظہار کرتا تھا اور آپ کے ظہور کالوگوں سے وعدہ کیا کرتا تھا کہ ظہور ہونے والا ہے۔ابو عامر نے جاہلیت میں ٹاٹ پہن لیا تھا، بڑے موٹے کپڑے پہنتا تھا اور رہبانیت اختیار کر لی تھی۔جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی کام کو مبعوث کر دیا تو پھر بجائے اس کے کہ جو تلقین کیا کرتا تھا اس کے الٹ ہو گیا اور حسد میں مبتلا ہو گیا، حسد کرنے لگا اور اس نے بغاوت کی اور اپنے کفر پر قائم رہا۔مشرکین کے ساتھ بدر میں رسول اللہ صلی علی الم سے جنگ کے لیے نکلا تور سول اللہ صلی الم نے اس کا نام فاسق رکھا۔326 حضرت عبد اللہ کی اولاد میں عبادہ، جلیحہ ، خیثمہ اور خولی اور امامہ کا ذکر ملتا ہے۔حضرت عبد اللہ اسلام لائے اور ان کا اسلام بہت اچھا تھا۔یہ جلیل القدر صحابہ میں شامل تھے۔الله سة تمام غزوات میں شامل حضرت عبد اللہ رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ غزوہ بدر، احد اور دیگر تمام غزوات میں شامل ہوئے۔