اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xv of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page xv

ب بدر جلد 4 XV دیباچه رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جگہ پر دعائى اللَّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هُذِهِ الْعِصَابَةَ لَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا۔یعنی اے اللہ ! اگر آج تو نے اس جماعت کو ہلاک کر دیا تو پھر کوئی تیری عبادت کرنے والا نہ رہے گا۔سنو ! میں بھی یقیناً اس طرح کہتا ہوں کہ آج وہی بدر والا معاملہ ہے۔اللہ تعالیٰ اسی طرح ایک جماعت تیار کر رہا ہے۔وہی بدر اور اَذِلَّةُ کا لفظ موجود ہے۔" (ملفوظات جلد 2 صفحہ 190-191) غزوہ بدر تاریخ اسلام کا نہایت اہم واقعہ ہے۔احباب جماعت کو چاہیئے کہ اس حوالہ سے میرے خطبات کے اس مجموعے کو ضرور پڑھیں تاکہ یہ ایمان افروز واقعات ہمیشہ آپ کے ذہنوں میں مستحضر رہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام بھی ہے جو تذکرہ میں یوں درج ہے: "آج رات حضرت نے خواب بیان فرمایا کسی نے کہا کہ جنگ بدر کا قصہ مت بھولو۔(تذکرہ ص 668) اللہ تعالیٰ ہم میں خاص طور پر بدر کی اہمیت کا ادراک پیدا فرمائے اور ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کی آمد کو سمجھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ مسلمان امت بھی اس واقعہ بدر کی حقیقت کو سمجھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آئے ہوئے مسیح موعود کو پہچانے تاکہ مسلمان دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو حاصل کرنے کے قابل بن جائیں۔آمین مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس عالمگیر جماعت احمدیہ 25 اپریل2024ء