اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 343 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 343

اصحاب بدر جلد 4 343 گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا خطرہ محسوس ہوا کہ وہ کہیں پھر کوٹ کر حملہ نہ کریں۔اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کا پیچھا کرنے کون کون جائے گا۔اسی وقت ان میں سے ستر صحابہ تیار ہو گئے۔راوی کہتے ہیں کہ ابو بکر اور زبیر بھی ان میں شامل تھے۔یہ صحیح بخاری کی روایت ہے اور یہ دونوں حضرت ابو بکر بھی اور حضرت زبیر بھی زخمیوں میں سے تھے۔813 صحیح مسلم میں یہ روایت اس طرح بیان ہوئی ہے کہ ہشام نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے مجھ سے کہا کہ تمہارے آباء ان صحابہ میں سے تھے جنہوں نے اپنے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کی آواز پر لبیک کہا۔814 815 طلحہ اور زبیر جنت میں میرے ہمسائے حضرت علی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کانوں سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ طلحہ اور زبیر جنت میں میرے ہمسائے ہوں گے۔حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علیؓ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر حضرت سعد حضرت عبد الرحمن اور حضرت سعید بن زید کا مقام ایسا تھا کہ میدانِ جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے لڑتے تھے اور نماز میں آپ کے پیچھے کھڑے ہوتے تھے۔816 عشره مبشره رض حضرت عبد الرحمن بن الخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں تھے کہ ایک شخص نے حضرت علی شکا ذکر کیا، ان کی شان میں کچھ بے ادبی کی تو حضرت سعید بن زید کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں کہ یہ بے شک میں نے آپ سے سنا اور آپ فرماتے تھے کہ دس آدمی جنت میں جائیں گے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہوں گے۔ابو بکر جنت میں ہوں گے۔حضرت عمر جنت میں ہوں گے۔حضرت عثمان جنت میں ہوں گے۔حضرت علی جنت میں ہوں گے۔حضرت طلحہ، حضرت زبیر بن عوام، حضرت سعد بن مالک، حضرت عبد الرحمن بن عوف جنت میں ہوں گے۔اور اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے کہا کہ دسواں کون ہے ؟ حضرت سعید بن زید کچھ دیر خاموش رہے۔راوی کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے پھر پوچھا کہ دسواں کون ہے؟ فرمایا کہ سعید بن زید یعنی میں خود۔817 یہ روایت حضرت طلحہ کے ضمن میں بھی میر اخیال ہے بیان ہو چکی ہے۔کاتبین وحی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کاتبین وحی کے نام بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول کریم