اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 269 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 269

ناب بدر جلد 4 269 اختیار کرتی ہیں۔پوری آیت بھی میں بتا دیتا ہوں اس طرح ہے کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تسلیما (النساء: 66) کہ تیرے رب کی قسم ہے کہ جب تک وہ ہر بات میں جس کے متعلق ان میں جھگڑا ہو جائے تجھے حکم نہ بنائیں اور پھر جو فیصلہ تو کرے اس سے اپنے نفوس میں کسی قسم کی تنگی نہ پائیں اور پورے طور پر فرمانبر دار نہ ہو جائیں ہر گز ایماندار نہیں ہوں گے۔الاصابہ، اسد الغابہ اور صحیح بخاری کی شرح ارشاد الساری میں یہ لکھا ہے کہ انصار کے جس شخص کی حضرت زبیر سے تکرار ہوئی وہ حضرت محمید انصاری تھے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔632 بہر حال بعض دفعہ شیطان چپکے سے حملہ کر دیتا ہے لیکن ان بدری صحابہ کے بارے میں تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی بخشش کی گواہی دی اور اعلان کیا ہوا ہے۔33 84 نام و نسب حضرت خارجہ بن محمد الشيعي " جنگ بدر میں شامل ہونے والے دو بھائی حضرت خارجه بن حمیر اشجعی۔تاریخوں میں آپ کے نام میں بھی کافی اختلاف ہے۔ابن اسحاق نے آپ کا نام خَارِجہ بن مُحميّر بتایا ہے۔موسیٰ بن عقبہ نے آپ کا نام حارثہ بن حمیر بیان کیا ہے۔واقدی نے آپ کا نام حمزہ بن محمیّر بیان کیا ہے۔آپ کے والد کے نام کے متعلق بھی اختلاف ہے۔بعض نے خمیر بیان کیا ہے۔جبکہ بعض نے والد کا نام مجمیری اور مجمہیر لکھا ہے۔بہر حال اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ آپ کا تعلق قبیلہ اشمع سے تھا اور قبیلہ بنو خزرج کے حلیف تھے۔آپ کے بھائی کا نام عبد اللہ بن خمشیر ہے جو کہ غزوہ بدر میں آپ کے ہمراہ شامل ہوئے تھے۔634