اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 234 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 234

اصحاب بدر جلد 4 234 کی قسم ! ہر گز نہیں۔بخدا ہم ایسا نہیں کریں گے ایک امیر ہم میں سے ہو گا اور ایک امیر آپ میں سے ہو گا۔یعنی قریش میں سے بھی ہو اور انصار میں سے بھی ہو۔حضرت ابو بکر نے کہا نہیں بلکہ امیر ہم ہیں اور تم وزیر ہو۔کیونکہ یہ قریش لوگ بلحاظ نسب تمام عربوں سے اعلیٰ ہیں اور بلحاظ حسب وہ قدیمی عرب ہیں اس لئے عمر یا ابوعبیدۃ کی بیعت کر لو۔حضرت عمر نے کہا نہیں بلکہ ہم تو آپ کی بیعت کریں گے کیونکہ آپ ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سے بہتر ہیں اور رسول اللہ صلی علیکم کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں۔یہ کہہ کر حضرت عمر نے حضرت ابو بکر کا ہاتھ پکڑا اور ان سے بیعت کی اور لوگوں نے بھی ان سے بیعت کی۔اس وقت سب نے پھر بیعت کر لی۔564 حضرت حباب بن منذر سے روایت ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام حضرت محمد صلی لنی کیم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ ان دو باتوں میں سے کون سی آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ یہ کہ آپ دنیا میں اپنے صحابہ کے ساتھ رہیں یا یہ کہ اپنے رب کی طرف ان وعدوں کے ساتھ لوٹیں جو اس نے نعمتوں والی جنتوں میں قائم رہنے والی نعمتوں کا آپ سے وعدہ کیا ہے اور اس کا بھی وعدہ کیا ہے کہ جو آپ کو پسند ہو اور جس سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔اس پر آپ صلی علیہم نے صحابہ سے پوچھا کہ بتاؤ تم کیا مشورہ دیتے ہو ؟ تو صحابہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ! ہمیں یہ بات زیادہ پسند ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہوں اور ہمیں ہمارے دشمن کی کمزوریوں سے آگاہ کریں اور اللہ سے دعا کریں تاکہ وہ ان کے خلاف ہماری مدد کرے اور آپ صلی علیہ کم ہمیں آسمان کی خبروں سے آگاہ کریں۔اس پر رسول اللہ صلی عملی کم نے حباب بن منذر کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم نہیں بولتے ؟ بڑے خاموش بیٹھے ہو۔کہتے ہیں میں نے اس پر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! جو آپ کے رب نے آپ کے لئے پسند فرمایا ہے وہ اختیار کریں۔پس آپ نے میری بات کو پسند فرمایا۔565 الله سة 78 حضرت حبیب بن اسود ย حضرت حبیب بن اسود۔حضرت حبیب بن اسود بن سعد انصار کے قبیلہ بنو حرام کے آزاد کردہ غلام تھے۔آپ جنگ بدر اور احد میں شامل ہوئے۔ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔آپ کا ذکر خبیب کے نام سے بھی ملتا ہے۔566