اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 379
اصحاب بدر جلد 2 379 حضرت ابو بکر صدیق جلد میں مرتب کروایا اس کو صحیفہ صدیقی کہا جاتا ہے۔یہ حضرت ابو بکر صدیق کے پاس آپ کی وفات تک رہا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ کے پاس آگیا اور حضرت عمرؓ نے ام المومنین حضرت حفصہ کے سپر د کر دیا اور یہ ارشاد فرمایا کہ کسی شخص کو نہ دیا جائے۔البتہ جس کو نقل کرنا یا اپنا نسخہ صحیح کرنا ہو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔چنانچہ حضرت عثمان نے اپنے عہد خلافت میں حضرت حفصہ سے عاریتا لے کر چند نسخے نقل کروائے اور وہ نسخہ حضرت حفصہ کو واپس لوٹا دیا۔جب مروان مدینہ کا حاکم ہو ا تو اس نے اس نسخہ کو حضرت حفصہ سے لینا چاہا لیکن حضرت حفصہ نے انکار کر دیا۔حضرت حفصہ کے انتقال کے بعد مروان نے حضرت عبد اللہ بن عمر سے لے کر اس کو ضائع کر دیا لیکن حضرت عثمان اس کو پہلے محفوظ کروا چکے تھے۔879 حضرت ابو بکر صدیق نے سب سے پہلے جو کام سر انجام دیے یا جو کارنامے سب سے پہلے ان کی ذات کے ساتھ وابستہ ہیں انہیں اولیات ابو بکر کا نام دیا گیا ہے۔مختلف باتیں ہیں جو اُن کے کام تھے جو سب سے پہلے انہوں نے انجام دیے۔آپ سب سے پہلے اسلام لائے۔دوسرے یہ کہ مکہ میں آپ نے اپنے گھر کے سامنے سب سے پہلے مسجد بنائی۔پھر تیسرا یہ کہ مکہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت میں سب سے پہلے قریش مکہ سے قتال کیا۔چوتھا یہ کہ سب سے پہلے متعدد غلاموں اور باندیوں کو جو اسلام لانے کی پاداش میں ظلم و ستم کا شکار تھے خرید کر آزاد کیا۔پانچواں یہ کہ سب سے پہلے قرآن کریم کو ایک جلد میں جمع کیا۔چھٹا یہ کہ سب سے پہلے انہوں نے قرآن کا نام مصحف رکھا۔ساتواں یہ کہ سب سے پہلے خلیفہ راشد قرار پائے۔آٹھواں یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سب سے پہلے امیر امج مقرر ہوئے۔نواں یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سب سے پہلے نماز میں مسلمانوں کی امامت کی۔دسواں یہ کہ اسلام میں سب سے پہلے بیت المال قائم کیا۔گیارہ یہ کہ اسلام میں سب سے پہلے خلیفہ ہیں جن کا مسلمانوں نے وظیفہ مقرر کیا۔بارھواں یہ کہ سب سے پہلے خلیفہ جنہوں نے اپنا جانشین نامزد کیا۔حضرت عمررؓ کو آپ نے نامز د فرمایا تھا۔تیر ھواں یہ کہ وہ پہلے خلیفہ ہیں جن کی بیعت خلافت کے وقت ان کے والد حضرت ابو قحافہ زندہ تھے۔چودھواں یہ کہ وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنہیں اسلام میں کوئی لقب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا۔پندرھواں یہ کہ سب سے پہلے شخص جن کی چار پشتوں کو شرف صحابیت حاصل ہے۔ان کے والد صحابی حضرت ابو قحافہ ، حضرت ابو بکر خود صحابی، ان کے بیٹے حضرت عبد الرحمن بن ابو بکر اور ان کے پوتے حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ابو بکر یہ سب صحابہ تھے۔10 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مناقب کے بارے میں لکھا ہے: 880