اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 263 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 263

حاب بدر جلد 2 263 حضرت ابو بکر صدیق رکاب میں پاؤں رکھا رکاب ٹوٹ گئی۔حضرت قیس بن عاصم نے اس کو واصل جہنم کیا۔مشرکین کی قیام گاہ کی ہر چیز پر قبضہ کرنے کے بعد مسلمان ان کی خندق سے نکل کر ان کے تعاقب میں چلے۔حضرت قیس بن عاصم انجر کے قریب پہنچ گئے مگر انجر کا گھوڑا حضرت قیش کے گھوڑے سے زیادہ طاقتور تھا۔ان کو یہ اندیشہ ہوا کہ یہ کہیں میری گرفت سے نکل نہ جائے۔انہوں نے انجڑ کے گھوڑے کی پیٹھ پر نیزہ مارا جس سے گھوڑاز خمی ہو گیا۔بہر حال لکھا ہے کہ آنجہ بھاگ گیا، ان کے قابو نہیں آیا۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت قیس بن عاصم نے آبجز کے سر پر ضرب لگائی جو اس کے خود کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔اس کے بعد حضرت قیس نے دوبارہ ایساوار کیا کہ وہ لہو لہان ہو گیا۔13 صبح کو حضرت علاء نے مال غنیمت مجاہدین میں تقسیم کر دیا اور ایسے لوگوں کو جنہوں نے خاص طور سے جنگ میں بہادری دکھائی تھی مرنے والے سرداروں کے قیمتی کپڑے بھی دیے۔ان میں حضرت عفیف بن منذر حضرت قیس بن عاصم اور حضرت ثمامہ بن اثال کو کپڑے دیے گئے۔حضرت ثمامہ کو جو کپڑے دیے گئے ان میں حکم کا ایک سیاہ رنگ کا قیمتی منقش چوغہ تھا جس کو پہن کر وہ بڑے فخر و غرور 633 سے چلا کرتا تھا۔634 اس مہم کی کامیابی کی اطلاع حضرت ابو بکر کو دی گئی۔حضرت علاء نے اپنے ایک خط میں حضرت ابو بکر کو خندق والوں کی شکست اور نظم کے قتل کی اطلاع دی جس کو زید اور معمر نے قتل کیا تھا اور اس میں لکھا کہ آنا بعد ! اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمارے دشمن کی عقلوں کو سلب کر لیا۔ان کی قوتوں کو اس شراب کے ذریعہ جس کو انہوں نے دن کے وقت پیا تھا ختم کر دیا۔ہم خندق عبور کر کے ان میں گھس گئے۔ہم نے انہیں مدہوش پایا۔سوائے چند ایک کے باقی سب کو ہم نے قتل کر دیا۔اللہ نے خظم کا کام بھی تمام کر دیا۔635 ھجر اور اس کے مضافات پر حضرت علامہ کا قبضہ ہو گیا لیکن بہت سے مقامی فارسی نئی حکومت کے مخالف رہے۔وہ اکثر یہ خبر پھیلا کر لوگوں میں ہر اس پیدا کرتے کہ بس کوئی دم جاتا ہے کہ فجر میں حکومتِ مدینہ کی بساط الٹ جائے گی۔مفروق شیبانی اپنی قوم تغلب اور تمیز کی فوجیں لیے چلا آ رہا ہے۔حضرت ابو بکر کو یہ باتیں معلوم ہوئیں تو انہوں نے حضرت علاء کو لکھا کہ اگر تحقیق سے یہ معلوم ہو جائے کہ بنو شیبان بن ثعلبہ جس کا لیڈر مفروق تھا تم پر حملہ کرنے والے ہیں اور شر پسند عناصر یہ خبر مشہور کر رہے ہیں تو ان کی سرکوبی کے لیے فوج روانہ کرنا اور ان لوگوں کو روند ڈالنا اور ان کے عقب والے قبائل کو ایسا خوفزدہ کرنا کہ انہیں کبھی سر اٹھانے کا حوصلہ نہ ہو۔36 دارین کی جنگ مر تدین دارین میں جمع ہو گئے۔اس کے بارے میں بعض مؤرخین نے لکھا ہے کہ دارین کی جنگ