اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 10
حاب بدر جلد 2 10 حضرت ابو بکر صدیق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے حلیہ کے بارہ میں روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ایک عربی شخص کو دیکھا جو پیدل چل رہا تھا اور آپ اس وقت اپنے ہودج میں تھیں۔آپ نے فرمایا: میں نے اس شخص سے زیادہ حضرت ابو بکر سے مشابہ کوئی شخص نہیں دیکھا۔راوی کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ آپ ہمارے لیے حضرت ابو بکر کا حلیہ بیان کریں تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضرت ابو بکر گورے رنگ کے شخص تھے۔دبلے پتلے تھے۔رخساروں پر گوشت کم تھا۔کمر ذرا خمیدہ تھی، ذرا جھکی ہوئی تھی کہ آپ کا تہبند بھی کمر پر نہیں رکتا تھا اور نیچے سرک جاتا تھا۔چہرہ کم گوشت والا تھا۔آنکھیں اندر کی طرف تھیں اور پیشانی بلند تھی۔37 حیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا: جو غرور سے اپنا کپڑا گھسیٹ کر چلا تو اللہ روز قیامت اس کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھے گا۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ میرے کپڑے کی ایک طرف ڈھیلی رہتی ہے یعنی ایک سائیڈ جو ہے وہ ڈھیلی رہتی ہے اور نیچے آجاتی ہے سوائے اس کے کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا۔آپ تو غرور سے ایسا نہیں کرتے۔38 یہ جائز ہے۔کوئی بات نہیں۔حضرت ابو بکر مہندی اور کشم سے خضاب لگایا کرتے تھے۔گتخر۔یہ بوٹی بلند پہاڑوں پر اگتی ہے اور وسمہ کے ساتھ ملا کر لگائی جاتی ہے اور اس کے ذریعہ بالوں کو سیاہ رنگت دی جاتی تھی۔40 آپ کا پیشہ تجارت 39 اسلام قبول کرنے سے پہلے حضرت ابو بکر کے پیشہ اور قریش میں آپ کے مقام کے بارے میں تاریخ طبری میں لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر اپنی قوم میں مقبول اور محبوب تھے۔آپ نرم مزاج شخص تھے۔قریش کے حسب و نسب اور اس کی اچھائی اور برائی کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔آپ تجارت کرنے والے شخص تھے اور اچھے اخلاق اور نیکیوں کے مالک تھے۔آپ کی قوم کے لوگ ایک سے زائد باتوں کی وجہ سے آپ کے پاس آتے اور آپ سے محبت رکھتے تھے۔یعنی آپ کے علم کی وجہ سے، آپ کے تجربات کی وجہ سے اور آپؐ کی اچھی مجلسوں کی وجہ سے۔41 - محمد حسین ہیکل لکھتے ہیں کہ قریش کی ساری قوم تجارت پیشہ تھی اور اس کا ہر فرد اسی شغل میں مشغول تھا۔چنانچہ ابو بکر نے بھی بڑے ہو کر کپڑے کی تجارت شروع کر دی جس میں انہوں نے غیر معمولی فروغ حاصل کیا اور ان کا شمار بہت جلد مکہ کے نہایت کامیاب تاجروں میں ہونے لگا۔تجارت کی کامیابی میں ان کی جاذب نظر شخصیت اور بے نظیر اخلاق کو بھی بڑا خاصاد خل تھا۔42