اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 1

اصحاب بدر جلد 2 نام لقب اور کنیت: 1 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت ابو بکر صدیق حضرت ابو بکر" کا نام عبد اللہ تھا اور عثمان بن عامر ان کے والد کا نام تھا۔کنیت ابو بکر تھی اور آپ کے لقب عتیق اور صدیق تھے۔پیدائش کہا جاتا ہے کہ آپ کی ولادت عام الفیل کے دو سال چھ ماہ بعد 573ء میں ہوئی۔حضرت ابو بکر نکا نام جیسا کہ میں نے کہا عبد اللہ تھا۔آپ کا تعلق قریش کے قبیلہ بنوشیم بن مرہ سے تھا۔جاہلیت میں آپ کا نام عبد الکعبہ تھا جسے رسول اللہ صلی علیکم نے تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔آپ کے والد کا نام عثمان بن عامر تھا اور ان کی کنیت ابو قحافہ تھی اور والدہ کا نام سلمیٰ بنت صخر بن عامر تھا اور ان کی کنیت اھم الخیر تھی۔ایک قول کے مطابق آپ کی والدہ کا نام لیلی بنت صفر تھا۔شجرہ نسب آنحضرت صلی الم کے ساتھ حضرت ابو بکر کی شجرہ نسب ساتویں پشت میں مرہ پر جاکر رسول اللہ صلی علیم سے ملتا ہے۔2 اسی طرح حضرت ابو بکر کی والدہ کا سلسلہ نسب ننھیال اور ددھیال دونوں طرف سے چھٹی پشت پر جاکر رسول اللہ صلی العلیم سے مل جاتا ہے۔3 4 ابو قحافہ یعنی حضرت ابو بکر کے والد کی اہلیہ اٹھمر اخیر ان کے چچا کی بیٹی تھیں۔یعنی حضرت ابو بکر کی والدہ ان کے والد کی چچا کی بیٹی تھیں۔حضرت ابو بکر کے والدین حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد بھی زندہ رہے اور ان دونوں نے اپنے بیٹے یعنی حضرت ابو بکر محاور نہ پایا۔حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد پہلے ان کی والدہ کی وفات ہوئی۔5 اور پھر حضرت ابو بکر کے والد نے 14 ہجری میں 97 برس کی عمر میں وفات پائی۔6 حضرت ابو بکر کے والد اور والدہ دونوں کو اسلام قبول کرنے کی توفیق ملی۔