اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 356 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 356

۳۵۶ کو بچانے کیلئے نہیں بلکہ سلسلہ کو چلانے کیلئے ہے۔اگر تم میں سے بعض کے لئے قید و بند یا قتل مقدر ہے تو خدا تعالیٰ تمہیں ابدی زندگی بخشے گا۔اور اپنے خاص شہداء میں جگہ دے گا۔اور کون کہہ سکتا ہے کہ اس کی ایسی موت اس کی زندگی سے زیادہ شاندار نہیں ؟“ -۲ اس دور درویشی کے ابتدا میں مرکز میں ٹھہرنے والے تقریباً تمام افراد ہی جوان طبقہ کے تھے لیکن حضور نے کمال فراست سے بوڑھوں کو بھی تبادلہ کے وقت بھجوایا جن میں ایک درجن صحابہ تھے جن میں تین سو تیرہ صحابہ کرام میں سے حضرات بھائی عبدالرحیم صاحب، بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی اور منشی محمد الدین صاحب واصل باقی شامل تھے۔مساجد سے دل معلق رکھنا، نوافل کی ادائیگی، تہجد گزاری ،حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کرام سے والہانہ عشق اور انفاق اموال کے بارے میں خصوصا ان تینوں بزرگان کا اسوہ قابل تقلید تھا۔غیر مسلموں اور غیر از جماعت مسلمانوں تک نے قادیان میں مقیم درویشاں کے کردار کو قابل تحسین و توصیف پایا۔چنانچہ ا- احراری اخبار آزاد نے اپنی ۲۶ رمئی ۱۹۴۸ء کی اشاعت میں لکھا کہ مشرقی پنجاب کے ( مسلم ) عوام تو خیر مجبور تھے۔لیکن جس بزدلی سے مسجدوں کے اماموں، خانقاہوں کے مجاوروں اور ایسں شریف و آں شریف کے سجادہ نشینوں نے فرار اختیار کیا۔وہ اسلام کے صریحاً خلاف ہوا۔تمام عمر اوقاف کی کمائی اپنے نفس پر صرف کر کے شعائر اللہ و۔۔۔( اغیار ) کے حوالہ کر دینا اور خود بھاگ نکلنا قابل شرم فعل ہے۔۔۔۔فلاں خانقاہ) کے سجادہ نشین صاحب جو اس مقدس تربت کی کمائی تمام عمر بھر کھاتے رہے، یوں بھاگے کہ بستی کے لوگوں سے فرمایا۔حضرت صاحب نے خواب میں حکم دیا ہے کہ میں پاکستان جارہا ہوں تم بھی چلو دہلی میں سندھ کے متولیوں کا ایک پوسٹر آیا که خواجه۔۔۔۔۔( صاحب) کا عرس دار الکفر کی بجائے دار الاسلام میں منایا جا رہا ہے۔ان گنت مساجد اپنی حرمت کھوکر ( غیر مسلم عبادت گاہوں ، گھروں اور بہت سی اصطبلوں اور پاخانوں میں بدل۔دی گئی ہیں۔ان سطروں کے لکھنے کی ضرورت اس لئے لاحق ہوئی کہ لاہور کے روز نامہ ) انقلاب کی تازہ اشاعت میں ایک قادیانی ملک صلاح الدین ایم۔اے کا ایک مکتوب چھپا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ آج بھی مرزا غلام احمد کے مزار کی حفاظت کیلئے وہاں جاں نثار مرزائی موجود ہیں۔اور اب بھی وہاں کی مسجدوں