اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 293 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 293

۲۹۳ پھر ان کی مسجد کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد ان کے مکان پر آئے۔چند منٹ بیٹھے اور میاں عبد اللہ صاحب کے خوش ہو جانے کے بعد میاں قدرت اللہ صاحب سنوری کے ہاں کھانا کھایا؟“ دوسری جگہ یہ تفصیل درج ہے: جس جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیٹھے تھے۔اس جگہ آپ نے قیام فرمایا۔میاں عبداللہ (صاحب) نے انگور کے چند دانے حضور کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کی کہ جب حضرت اقدس یہاں تشریف لائے تھے تو اسی جگہ میں نے اسی قدر انگور کے دانے حضور کے پیش کئے تھے۔جن میں سے حضور نے ایک دانہ کھایا تھا۔اس پر حضرت خلیفتہ اُسیح نے ایک دانہ لے کر اپنے منہ میں ڈالا۔“ کھانے سے پہلے منشی محمدتقی صاحب حضور کو اپنے گھر لے گئے اور اپنالڑ کا حضور کی خدمت میں پیش کیا۔مسجد احمدیہ میں حضور نے ظہر و عصر جمع کر کے ادا کیں۔پھر تیار کردہ جلسہ گاہ میں بیعت ہونے کے بعد پروگرام کے مطابق جماعت ہائے ریاست پٹیالہ کا اجلاس ہوا۔جس میں حضور نے مشورہ لیا کہ ان جماعتوں کا صدر مقام کونسا ہو۔( رائے پٹیالہ شہر کے حق میں تھی۔) حضور نے احباب کو نصائح کیں۔پھر احباب کی دلداری کی خاطر ان کی درخواست پر حضور ان کے گھروں میں دعا کے لئے تشریف لے گئے۔پٹیالہ میں ایک جلسہ کا انتظام تھا۔حضور سنور سے وہاں تشریف لے گئے۔اور آٹھ صد حاضرین میں جن میں اکثریت تعلیم یافتہ معززین کی تھی حضور نے ربوبیت الہی اور صداقت اسلام پر تقریر فرمائی۔پھر مغرب وعشاء نمازوں کے پڑھنے کے بعد تجویز شدہ کوٹھی میں قیام کے لئے تشریف لے گئے۔وہاں بیعت ہوئی۔وہاں جماعت پٹیالہ کی طرف سے کھانے کا بھی انتظام تھا۔پٹیالہ سے سوا نو بجے شب ٹرین میں بہت سے احباب کی معیت میں حضور راجپورہ تشریف لے گئے۔اور وہاں سے رات بارہ بجے روانگی ہوئی۔دو بجے رات اسٹیشن پر جماعت لدھیانہ موجود تھی۔جس نے دودھ پیش کیا۔جماعت بنگہ کے دو دوست لدھیانہ سے پھگواڑہ تک ساتھ آئے۔جماعت امرتسر نے ۱۰ اکتوبر کو صبح اسٹیشن پر ناشتہ پیش کیا۔پھر پونے دس بجے ( قبل دو پہر ) ٹرین میں روانہ ہو کر قافلہ بٹالہ پہنچا۔محترم با بو فضل احمد صاحب کلرک بنوں ساکن بٹالہ نے شملہ میں ہی دعوت کی منظوری لے لی تھی۔سو حضور نے مع خدام بٹالہ میں ان کی دعوت طعام کو شرف قبولیت بخشا۔دو بجے نماز ظہر وعصر سے فارغ ہو کر حضور قادیان کے لئے تانگہ پر روانہ ہوئے۔خدام یکوں پر سوار تھے۔احباب قادیان کا ایک حصہ بٹالہ اسٹیشن پر اور ایک گروہ نماز ظہر کے بعد نہر پر پہنچا۔اور ایک جماعت