اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 254 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 254

۲۵۴ آدھ گھنٹہ سے زیادہ پون گھنٹہ کے قریب یہ سلسلہ گفتگو جاری رہا۔جس کے بعد حضور واپس تشریف لے آئے۔اور واپسی کے وقت بھی صاحب بہادر خیمہ سے باہر تک خود حضور کو پہنچانے کے واسطے نکلے اور اس طرح مہمان و میز بان خوش خوش ایک دوسرے سے رخصت ہوئے۔موقر اخبار الحکم نے اس موقعہ پر ایک خاص پر چہ شائع کر کے اور بدر نے اپنی اشاعت ۲۶-۳-۱۹۰۸ میں اس تقریب کے مفصل حالات شائع کئے تھے۔۱۷- تکلف سے دور ہونا خاکسار عبدالرحمن قادیانی بقلم خود (بیان بھائی جی ) حضرت اقدس کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو یہ تھا کہ آپ کو تکلف اور بناوٹ سے اپنے آپ کو ممتاز ظاہر کرنے کی عادت نہ تھی۔آپکی ہر حرکت وسکون سے اس بات کی شہادت ملتی تھی۔ایک دفعہ آپ چولہ بابا نانک جی کے زیارت کیلئے مع چندخدام ڈیرہ بابا نانک تشریف لے گئے الفضل جلد ۲۹ نمبر ۳۲ مورخه ۹ رفروری ۱۹۴۱ء (صفحه ۵،۴) الفضل نمبر ۳۳ نمبر ۲۹ مورخہار فروری ۱۹۴۱ء (صفحہ ۶) میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی رقم کردہ تصحیح شائع ہوئی ہے۔صاحب موصوف کی آمد کے بارے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخہ ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء میں بھی حاکم موصوف کی آمد وغیرہ کے حالات تفصیل سے درج ہیں اس کے مطابق تحصیلدار ملک قادر بخش نے کیمپ کے انتظامات میں مدد دی تھی۔ان تصیحات سے مفید ا ضافہ ہوا ہے۔الحکم و بدر کے ان شماروں سے معلوم ہوتا ہے کہ فنانشل کمشنر کے ہمراہ مسٹر کنگ ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور مہتمم صاحب بند و بست۔مسٹر سنگھا افسر مال ضلع گورداسپور اور تحصیلدار بٹالہ بھی آئے تھے۔رسہ تعلیم الاسلام کے لئے خرید کردہ زمین کو خیموں اور ڈیروں کے لئے صاف کیا گیا۔دروازہ پر سنہری حروف سے ویلکم(welcome)لکھا گیا۔اور وہان سے خیمہ تک دور و یہ پھول کے گملے رکھے گئے۔دوسرے روز فنانشل کمشنر صاحب کی قادیان سے روانگی ہوئی۔صاحب بہادر“ کے الفاظ تقسیم برصغیر سے پہلے ہندوستانی اور برطانوی حکام کے لئے عام طور پر استعمال ہوتے تھے۔اخبارات میں بھی اور سرکاری شائع کردہ اعلانات وغیرہ میں بھی۔مدرسه