اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 1 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 1

* سیرت حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی ولادت ☆ * والدہ محترمہ کی بیان کردہ جنم پتری کی رو سے حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیان یکم جنوری ۱۸۷۹ء کو محترم مهته گوراند تامل ولد مہتہ ہیرا لال کے ہاں محترمہ پارہتی دیوی کے بطن سے اپنے دوھیال میں بمقام کنجر وڑ دتاں تحصیل شکر گڑ میں پیدا ہوئے۔اس پلو ٹھے بیٹے کا نام ہریش چندر رکھا گیا۔والد صاحب کے دو بڑے بھائی ہمیراج اور لال چند تھے۔والد اور والدہ علی الترتیب موہیال قوم کی دت اور موہن شاخوں میں سے تھے۔اس قوم کو اپنی بہادری کی روایات پر بڑا فخر ہے۔اور وہ مدعی ہے کہ کبھی اس کی حکومت ہند وستان ، کشمیر اور کابل تک قائم تھی۔بھائی جی کے آباء کنجر وڑ دیتاں میں ریاست ممدوٹ (ضلع فیروز پور ) سے یوں منتقل ہوئے کہ ان کو اس ریاست کے کاروبار میں بہت تصرف حاصل تھا۔ان کا ایک فرد مسلمان ہو گیا جسے مطالبہ پر نواب ( ممدوٹ ) نے اس کی برادری کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔چنانچہ ساری موہن قوم نے نواب کی افواج قاہرہ کا مقابلہ کر کے تلوار کا لقمہ بنا منظور کیا اور بوڑھے بچے اور عورتیں ترک وطن کر کے اپنی برادری کے پاس کنجر وڑ چلے آئے۔عنوان ” ولادت تا عنوان’سیالکوٹ اور پھر قادیان پہنچنا اختصار ہے حضرت بھائی جی کے مضمون مندرجہ الحکم جلد ۴۱ نمبر ۱۲ تا ۱۵ مورخہ ۷ تا ۱۴ارمئی ۱۹۳۸ء کا۔بوقت طبع دوم وہاں سے اس میں کچھ اضافہ کیا گیا ہے۔(اضافہ بوقت طبع دوم ) ایک جگہ تاریخ ولادت کے بارے میں بھائی جی نے رقم فرمایا ہے: ماہ کا تک سمت ۱۹۳۰ بکرمی مطابق ہے محرم الحرام ۱۲۹۶ ء ہجری المقدس مطابق یکم جنوری ۱۸۷۹ء بمقام کروڑ دتاں تحصیل شکر گڑھ ضلع گورداسپور۔تقسیم ملک کے بعد یہ تحصیل پاکستان میں آگئی اور ضلع سیالکوٹ میں شامل کی گئی۔