اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 74 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 74

۷۴ خوش حال چھوڑ جائیں۔یہ بات لوگوں کے وصیت کرنے میں روک ہو سکتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہم نے قرآن میں پڑھا ہے کہ ایک نیک آدمی کے بچوں کے گھر کی دیوار گرنے والی تھی تو خدا تعالیٰ نے دو نبی ان کی دیوار بنانے کے لئے بھیج دیئے۔نیک آدمی کی اولاد کا اللہ تعالیٰ خود محافظ ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اول کے متعلق تکریم چوہدری صاحب نے حضرت خلیفہ اسی اول سے متعلق ذیل کے حالات قم فرمائے ہیں :- ایک دفعہ مجھے خیال آیا کہ حضرت خلیفہ امسیح اول کی سوانح عمری آپ سے حالات دریافت کر کے لکھ لئے جائیں تو بہتر ہے۔میں نے اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی سے اس کا ذکر کیا انہوں نے آپ سے وقت لے کر لکھنا شروع کر دیا۔جو ” نورالدین اعظم“ کے نام سے شائع ہوئی ہے۔اس نام سے اس کتاب کا سنہ اشاعت نکلتا ہے۔آپ کی سوانح عمری کا دوسرا حصہ بھی اکبر شاہ صاحب نے لکھا تھا۔مگر وہ شائع نہ کر سکے۔گو یا بفضلہ تعالی چوہدری صاحب سوانح حضرت خلیفہ اول کے محفوظ ہونے کا موجب ہوئے۔(1) " میں حضرت خلیفتہ اسی اول کے بالکل ابتدائی زمانہ میں قادیان ہجرت کر آیا تھا۔یہ زمانہ قادیان کا سنہری زمانہ تھا۔اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد حضرت خلیفہ اول کی صحبت میں بیٹھے رہنا ہوتا تھا۔ہر ایک آدمی یہی سمجھتا تھا کہ حضور اس سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔اس عرصہ میں میں نے حضرت خلیفہ اول سے قرآن شریف کے تین درس سنے اور کوئی نصف کے قریب صحیح بخاری پڑھی۔اس زمانہ میں میرا دماغ مذہبی کتب کے پڑھنے اور مذہبی سوچ بچار میں بہت مشغول رہتا تھا۔دنیاوی باتوں کی طرف کوئی دھیان نہ تھا۔اس زمانہ کے واقعات مذہبی نقطہ نگاہ کے لحاظ سے بہت اہم تھے۔ہمارا حال یہ تھا کہ اگر چند دن کے لئے ہم قادیان سے باہر جاتے تھے تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہمارے دلوں کو زنگ لگ گیا ہے اور تھوڑا سا عرصہ باہر رہنا بھی دوبھر معلوم ہوتا تھا۔“ (۲) آپ بی۔اے کا امتحان دینے کے بعد جلد قادیان شریف آگئے تھے چونکہ آپ کا