اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 153 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 153

۱۵۴ کوئی بھی بچتا نہیں یاں گردشِ ایام سے فضل کی تیرے ہی برکت شامل آنی چاہیے اس جہانِ فانی سے کچھ بھی ہے نہیں لے جانا ساتھ اک سند تیری رضا کی ہم کو پانی چاہیے کچھ نہیں مقصود یاں اس تنگنائے دہر میں اک جھلک تیری نگاہ کی ہم کو آنی جب کہ گذری ہو گناہوں میں میری یہ سب عمر چاہیے کیوں نہ تیری ذات سے پھر شرم آنی چاہیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایمان پر خاتمہ فرمائے اور جس طرح اس دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی اور حضرت مصلح موعود کی معیت حاصل رہی اگلے جہان میں بھی۔زیارت اور یہ معیت حاصل رہے اور پھر ان ہر دو وجودوں کے طفیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب رہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ رب اعلیٰ اور وحی و قیوم کا دیدار نصیب رہے اور انہی انعامات کا میری اولاد در اولا دکو تا قیامت وافر حصہ ملتا رہے۔آمین۔میں اپنے مشاہدہ اور تجربہ کی بناء پر کہتا ہوں اشهد ان لا اله الا الله و اشهد ان محمداً عبده ورسوله۔اللہ تعالیٰ میرا خاتمہ اس کلمہ پر کرے۔آمین یا ارحم الراحمین۔66