اصحاب احمد (جلد 7) — Page 66
66 99 کے لحاظ سے ہمارا حضرت باوا نانک کو ایک مسلمان ولی سمجھنا عزت واحترام کے جذبات پر مبنی ہے۔نہ کہ تذلیل و حقارت کی وجہ سے۔خاکسار عبدالرحمن بی اے ( سابق مہرسنگھ ) (55) اعلائے کلمۃ اللہ کی لگن: ماسٹر صاحب کو نو جوانی سے ہی اعلائے کلمتہ اللہ کا بے حد شوق تھا ایسی بہت سی بحثوں کا ذکر آپ کی تصانیف میں آتا ہے۔لاہور کا مندر وچھو والی ایک مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔وہاں جا کر آپ نے ایک مسئلہ پر گفتگو کی۔آریوں کے ایک مجمع میں ایک بار آپ نے بحث کی () اسی طرح ۱۹۲۰ء میں سکھوں کے قادیان میں جلسہ منعقد کرنے کے ایام میں آپ نے اور بعض اور صاحبان نے تین چار روز متواتر مسجد اقصی کے قریب کے چوک میں تقاریر کیں (56) طالب علمی کے زمانہ میں بھیرہ میں اپنے عیسائی استاد کو بحث میں لاجواب کر دینے اور انسپکٹر مدارس کی موجودگی میں تمام مدرسہ کی حاضری میں امور آخرت کی طرف ان کو متوجہ کرنے کا ذ کر کیا جاچکا ہے۔بھیرہ ہی میں مسئلہ گوشت خوری پر آپ کی بحث ایک پنڈت سے ہوئی۔(57) آپ زبانی تبلیغ میں بھی مخالف کو لاجواب کر دیتے تھے۔حل مشکلات کے لئے کوئی دعا کے لئے کہتا تو تبلیغ کرنے یا تبلیغ کا وعدہ کرنے کو آپ کامیابی کی کلید قرار دیتے تھے آپ نے تقریری اور تحریری تبلیغ کا کام سیدنا حضرت اقدس کے عہد مبارک میں ہی شروع کیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرمایا اور بہتوں کی ہدایت کا موجب بنا۔اخبارات سلسلہ سے معلوم ہوتا ہے آپ کو قادیان سے باہر بھی تبلیغ کے لئے بھجوایا جاتا تھا۔چنانچہ الحکم بابت ۷ ستمبر ۱۹۰۹ء (ص۳) میں مرقوم ہے کہ آپ مختلف مقامات پر وعظ کر کے واپس تشریف لائے۔جون ۱۹۱۴ء میں بمقام کا ٹھ گڑھ ( ضلع ہوشیار پور ) مولانا عبد الرحیم صاحب نیر اور آپ کی تقاریر نمازوں کی تاکید ترک رسوم اور نکاح بیوگان کے متعلق ہو ئیں اور بہت پسند کی گئیں۔اسی طرح وہاں آپ نے تقریر باوانا تک صاحب کے متعلق بھی کی تھی (**) اسی طرح حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی وغیرہ کے ساتھ آپ کو تبلیغی وفد میں شامل کر کے سیالکوٹ کے ضلع میں ۱۹۲۱ء میں بھجوایا گیا۔(58) ☆ مئی ۱۹۳۸ ء و مئی ۱۹۴۴ء سے تین تین سال کے لئے آپ کا انتخاب محلہ دارالفضل میں بطور سیکرٹری ان ہر دو دفعہ کی گفتگو کا ذکر ” میں مسلمان ہو گیا حصہ سوم ص ۲۷ ۴۰۰ تا ۴۲ ۶۹ پر آتا ہے۔یہ تقریر چھ کالم میں الحکم ۱۸ جون و سے جولائی ۱۹۱۴ء میں اور ان دونوں کی واپسی کا ذکر الحکم ۲۱ جون ۱۹۱۴ء میں ” قادیان کا ہفتہ کے زیر عنوان درج ہے