اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 170 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 170

170 فرق ہے لیکن پھر بھی قبریں ساتھ ساتھ ہیں اور وصیت کی اہمیت کی وجہ سے وصیت کے سرٹیفکیٹ کو نہایت حفاظت سے رکھا حتی کہ ۴۷ء میں قادیان سے آتے وقت جو چند کاغذ ساتھ لائے تھے ان میں سے ایک کا غذا اپنی وصیت کا سر ٹیفکیٹ تھا اور ایک مکرمہ اہلیہ صاحبہ کی وصیت کا سر ٹیفکیٹ تھا۔اس سر ٹیفکیٹ پر بطور میر مجلس صدرا انجمن احمدیہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ کے دستخط ہیں اور بطور افسر مقبرہ بہشتی کے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے دستخط ہیں۔حفاظت تحریرات بزرگان سلسله بزرگوں کی تحریرات کو محفوظ رکھنے کے شوق کے باعث ۱۹۴۷ء میں قادیان سے ہجرت کے وقت جو چند کاغذ آپ ساتھ پاکستان لے گئے ان میں حسب ذیل تحریرات بھی تھیں۔یہ تحریرات بطور تعویذ تھیں جن کے طفیل اللہ تعالیٰ نے ان کو ہر موقع پر محفوظ رکھا۔تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۱) السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته اجازت ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ترددات معاش دور کرے اور ہر طرح کامیابی نصیب کرے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔(۲) اشیاء خریدنی۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ سوڈا سیلی سلات۔لائکو آرسنگ (چار آنے )۔پان۔(ایک روپیہ) مالٹا جو بڑا ہوتا ہے (ایک روپیہ) کولو وائن ( تین روپے آٹھ آنے) پلومر کی دکان سے کولو وائن کی بوتل شربتی رنگ صراحی کی شکل پر ہوتی ہے یادر ہے کولو وائن چاہیے کو کو نہیں چاہیے۔اور سوڈا سیلی سلات۔چمکدار۔پانی پینے پر شیریں معلوم ہوتا ہے۔ذیا بیطس کا علاج شیشی میں لاویں۔عزیزی میر محمد اسمعیل صاحب۔السلام علیکم حامل ہذا کومحمود احمد کی خیر و عافیت کی دریافت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔اور احتیاطاً دس روپے محمود احمد کے لئے بھیجے جاتے ہیں اگر کولو وائن کی قیمت میں کمی ہو تو دس روپے میں سے دیدیں باقی خیریت ہے۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ