اصحاب احمد (جلد 7) — Page 168
168 ابناء فارس کی مجلس کا قیام قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے بچوں کی تربیت کے پیش نظر ایک مجلس قائم کی گئی تھی جس میں والد صاحب ہر جمعہ کو نہایت با قاعدگی سے شامل ہو کر ان کا اجلاس کرایا کرتے تھے اور اس کام میں انتہائی خوشی محسوس کرتے تھے کہ صاحبزادگان کی اس طور پر خدمت کا موقع میسر آیا۔امتحانات کتب سلسلہ میں شمولیت قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے جو مختلف امتحانات ہوئے ان میں بھی با قاعدگی سے شامل ہو کر اچھے نمبر حاصل کرتے رہے چنانچہ ان امتحانات میں پاس ہونے پر سندات دی جاتی تھیں۔ان سندات کو محفوظ رکھا چنانچہ حسب ذیل کتب کے امتحانات میں شامل ہو کر پاس ہوئے۔لیکچر سیالکوٹ۔۴۲/۵۰ سراج منیر۰ ۴۸/۵ فتح اسلام ۳۶/۵۰ رشتہ داروں میں باہمی اتحاد کی ایک کوشش کا نمونہ رشتہ داروں میں باہمی بے تکلفی اور محبت کی کیفیت پیدا کرنے کے لئے متعدد مرتبہ یہ انتظام کیا کہ عصر کے وقت ان کے ہاں اطلاع بھجوادینی کہ آج شام کا کھانا سب مل کر کھائیں گے اس لئے جو کچھ بھی اپنے اپنے گھر میں کھانا تیار ہے بغیر کسی قسم کے تکلف کے اسے لے کر تشریف لے آئیں تا کہ بے تکلفی سے سب عزیزان کچھ وقت مل کر گزار ہیں۔اس طریق سے بغیر کسی بوجھ اور تکلف کے باہمی تعلقات محبت میں اضافہ ہوتا تھا۔علمی لٹریچر کا جمع کرنا ہر علم کی کتب کو نہایت احتیاط اور ترتیب سے لائبریری کے طریق پر رکھنے کا خاص اہتمام تھا اور ہر ایک کتاب کے متعلق رجسٹر میں تفصیلات درج ہوتی تھیں کہ کس کی تصنیف کردہ ہے۔کس مضمون پر ہے۔حجم کس قدر ہے۔کس زبان میں ہے۔کس قیمت پر کس جگہ سے خریدی۔اور کتابوں کے لئے باقاعدہ لکڑی کی الماریاں تیار کرا کے ان میں ان کو محفوظ رکھا ہوا تھا۔البدر الحکم وغیرہ اور الفضل کے تو باقاعدہ خریدار رہے تھے۔اور تشحیذ الا ذہان۔ریویو اردو اور الفرقان کے فائل بھی سب اکٹھے کئے ہوئے تھے جس فائل میں جو جو پر چہ کم تھا اس کی یادداشت اپنی کاپی میں رکھی ہوئی تھی تاکہ جہاں سے بھی میسر آئے حاصل کر لیا جائے اور پھر جلد مکمل ہونے پر اس کی جلد کر کے اسے محفوظ رکھا کرتے تھے چنانچہ کتب کی جلد بندی بھی خود اپنے ہاتھ سے نہایت احتیاط سے مضبوط کرتے تھے تا کہ ضائع نہ ہو جائے۔فارسی زبان سے خاص دلچسپی تھی اور خواہش رکھتے تھے کہ کوئی ان سے کچھ سیکھے۔علم کا شوق اور پیچیدہ علمی