اصحاب احمد (جلد 7) — Page 166
166 آپ ممبر مقرر ہوئے (15) (ہ) اپریل ۱۹۳۶ء میں سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ وسب کمیٹی تعلیم و تربیت کے ممبر مقرر ہوئے۔اکتوبر ۱۹۳۶ء کی شوریٰ میں قادیان کی طرف سے شامل ہوئے۔(ر) ۱۹۳۷ء و ۱۹۳۸ء کی شوریٰ میں آپ کا نام علی الترتیب یوں درج ہے۔مولوی محمد عبد اللہ صاحب انچارج دار لصناعة تحریک جدید ( نمبر ۴۵ ) (16) مولوی محمد عبد اللہ صاحب سپر نٹنڈنٹ بورڈ نگ دار الصناعة قادیان ( نمبر ۳۸) (ز) ۱۹۳۸ء میں بطور سپرنٹنڈنٹ بورڈ نگ دار الصناعت شریک ہوئے (نمبر ۳۸) ( ح )۱۹۴۱ء ۱۹۴۳ء ۱۹۴۴ء میں بھی آپ قادیان کی طرف سے شریک شوری ہوئے۔۱۱۴ ۵ ۲۵ ،۸۳ نمبر پر متعلقہ رپورٹوں میں آپ کا نام درج ہے ) بعد پنشن وقف جب آپ ۱۹۳۵ء میں پنشن لے کر قادیان آئے تو تحریک جدید کے مطالبہ نمبر۱۲ ( کہ پنشنران اپنی زندگیاں وقف کریں اور چھوٹی سرکار سے تنخواہ لیں اور بڑی سرکار کا کام کریں ) کے ماتحت اپنے آپ کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ کے قدموں میں لا ڈالا اور اپنے آپ کو پیش کیا حضور نے سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ دار الصناعۃ کے کام پر آپ کو مقرر فرمایا۔بالآخر نصف سال گزرنے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انچارج تحریک جدید مولوی عبد الرحمن صاحب انور آپ کے فرزند سے دریافت فرمایا کہ جن کے ماتحت یہ ادارہ تھا کہ مولوی محمد عبداللہ صاحب کے لئے کیا الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے عرض کیا کہ والد صاحب نے پنشنران کے وقف کے تحت اپنے تیں پیش کیا ہے اس پر حضور نے فرمایا کہ نہیں ان کو ضرور الاؤنس دینا چاہئے۔ان کے عرض کرنے پر کہ پھر کس قدر الاؤنس دیا جائے میرے لئے بوجہ ان کا بیٹا ہونے کے کچھ تجویز کرنا مناسب نہیں ہے اس پر حضور نے غالباً ۲۵ کا : روپے الاؤنس تجویز فرمایا اور ساتھ ہی ارشاد فرمایا کہ جس تاریخ سے ان کو کام پر لگایا گیا ہے اس تاریخ سے یہ الاؤنس دیا جائے آپ نے اس الاؤنس کو حضور ایدہ اللہ بنصرہ کی طرف سے بطور انعام منظور کر لیا کہ انکار کرنا سوء ادبی ہے اور اپنے فرائض کو نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۲ مارچ ۱۹۳۶ء کو دار الصناعۃ کا افتتاح کیا تھا۔(17) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لکڑی وغیرہ جو افتتاح کے وقت تراشی تھی یہ سب کچھ شیشے میں بطور یادگار دار الصناعۃ میں رکھا ہوا تھا۔نہ معلوم یہ یادگار محفوظ رہی یا نہ رہی۔