اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 114 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 114

114 (۳۱) ایک مرتبہ حضور علیہ السلام نے فرمایا: دنیا کے کارخانہ میں دراصل اللہ تعالیٰ کی ذات کام کر رہی ہے انسان یہ نہ کہے کہ میں کچھ ہوں اور میں کچھ کرلوں گا۔انسان اپنی جگہ سے اٹھ نہیں سکتا۔جب تک خدا تعالیٰ کا اذن نہ ہو ایک پتہ تک اپنے درخت سے بغیر حکم الہی کے جدا نہیں ہوسکتا۔ہر ایک چیز پر اللہ تعالیٰ کا قبضہ (114) اور تصرف ہے۔(۳۲) ” ہمارے مخدوم حضرت اقدس مہدی زمان کے نفوس قدسیہ میں خدا تعالیٰ نے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ لوگوں نے یک لخت اپنی پرانی عادتوں اور نا پاک افعال سے ہمیشہ کے لئے توبہ کر لی ہے چنانچہ حال ہی میں ایک شخص نے حضرت اقدس سے بیعت کرنے کے بعد کہا کہ اگر آپ فرما دیں تو فلاں مقدمہ سے دست بردار ہو جاؤں جس سے میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک ہندو پر ناحق مقدمہ دائر کر کے پانسور و پیر کی ڈگری واجب الادا کرالی ہے اور پانسو روپے کو جو میرے لئے حرام ہے ترک کرتا ہوں۔حضرت نے فرمایا کہ اس ہند و کو معاف کرو اور ایسی حرکات سے ہمیشہ پر ہیز کیا کرو۔(15 (۳۳) پنڈت لیکھرام کی موت پر پنجاب میں بہت شور اور فساد کا خطرہ پیدا ہو گیا۔انجمن حمایت اسلام کے سکول اور کالج ( واقعہ لاہور ) کی تلاشی ہوئی اسی طرح (انگریز) سپرنٹنڈنٹ پولیس مع پولیس کے قادیان میں حضور کے مکان کی تلاشی کے لئے بھی آئے اور حضور کے مکانوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔حضور نے نہایت اطمینان سے مستورات کو الگ کمرے میں بٹھا کر تلاشی دلائی۔دورانِ تلاشی میں ایک کارڈ (ملا ) جو پنڈت لیکھرام کا لکھا ہوا تھا اس میں درج تھا کہ میری موت کی نسبت جو چاہو پیشگوئی شائع کر دو۔میری طرف سے اجازت ہے۔اس کارڈ کو دیکھنے کے بعد تلاشی بند کر دی گئی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس جب حضور کے مکان سے نکل کر باہر آنے لگا تو دروازہ پست ہونے کی وجہ سے اس (☆) انگریز کی کھوپڑی پر چوٹ آئی (*) (۳۴) ایک عرب صاحب قادیان تشریف لائے اور مسجد مبارک میں جب حضور مسجد کی چھت پر خدام میں مغرب سے عشاء تک رونق افروز ہوتے تھے۔عرب مذکور نے کہا کہ حضور کی تصانیف جو عربی زبان میں شائع ☆ ی تلاشی ۱/۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو ہوئی تھی اور کھر ام کے کئی خطوط نکل آئے تھے۔بلکہ وہ معاہدہ بھی جس میں آسمانی نشانوں کے دکھلانے کے متعلق شرطیں قائم ہو کر فریقین کچی پیشگوئی کو معیار صدق و کذب ٹھہرانے پر رضامند ہوئے تھے۔سپرنٹنڈنٹ مذکور نے یہ رپورٹ کی تھی کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔سیدہ حضرت ام المومنین اعلی اللہ درجاتہا کی روایت میں یہ ذکر ہے کہ الدار کے سرد خانے میں تلاشی کے لئے جاتے ہوئے سپر نٹنڈنٹ پولیس کے سر پر چوٹ آئی تھی۔(116) تلاشی سے تعلق میں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ علی کی روایت مندرجہ الفضل ۲۲/۵۹ میں کس کمرہ کی تعین نہیں۔