اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 3 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 3

3 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عرض حال الحمد اللہ کہ اس جلد میں احباب کرام کی خدمت میں ایک جلیل القدر صحابی حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب اور آپ کے دوفرزندان اور ایک صاحبزادی اور ایک بہو کے تفصیلی سوانح پیش کرنے کی توفیق پارہا ہوں۔ضمناً ۳۱۳ صحابہ میں سے قریباً پون در جن دیگر صحابہ کا ذکر بھی آتا ہے۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔حضرت قاضی صاحب کی عظمت کا اندازہ ذیل کے امور سے ہوتا ہے۔آغاز بیعت سے چار سال قبل ۱۸۸۵ء میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستگی کا ا۔موقع ملا۔مارچ ۱۸۸۹ء میں بیعت کا آغاز ہونے پر چند دن کے اندر آپ نے بیعت کر لی۔آپ اور آپ کے دونوں صاحبزادگان ہی نہیں بلکہ آپ کے ذریعہ بیعت کرنے والے اور متعدد اصحاب بھی ۳۱۳ صحابہ کے مقدس زمرہ میں شمار ہوئے۔حضرت اقدس نے آپ کو قادیان ہجرت کر آنے کی تحریک فرمائی۔حضرت اقدس کو بذریعہ وحی اللہ تعالیٰ نے آپ کے انتقال کی خبر دی۔حضرت قاضی صاحب کے نبیرہ استاذی المحترم قاضی عبدالسلام صاحب بھٹی صدر جماعت احمدیہ۔نیروبی۔مشرقی افریقہ نے میری درخواست پر مہربانی کر کے مواد مہیا فرمایا جسے ان کے بڑے بھائی مکرم قاضی بشیر احمد صاحب (احمد کمرشل کالج۔راولپنڈی) نے ملاحظہ فرمایا۔اور از راہ کرم حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بھٹی ( سابق ناظر ضیافت ) ربوہ نے مطالعہ کر کے مفید اضافے فرمائے۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔خاکسار نے بوقت تالیف نئی پود کی خاطر بہت سے واقعات کا پس منظر بھی بیان کر دیا ہے۔قارئین کرام! جلد ہذا میں بفضلہ تعالیٰ بہت سی ایسی معلومات پائیں گے۔جو قبل از میں سلسلہ کے لٹریچر میں پہلی بار شائع ہورہی ہیں۔جن کا ایک حصہ حضرت قاضی صاحب و قاضی عبدالرحیم صاحب کے روز نامچوں سے حاصل ہوا ہے۔ایک روز نامچہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔